உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: شوپیاں میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد ہلاک، مارا گیا دیویندر پاسوان کا قاتل

    جموں وکشمیر: شوپیاں میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد ہلاک، مارا گیا دیویندر پاسوان کا قاتل

    جموں وکشمیر: شوپیاں میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد ہلاک، مارا گیا دیویندر پاسوان کا قاتل

    Jammu Kashmir Encounter: جموں وکشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حادثات کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے کارروائی تیز کردی ہے۔ 24 گھنٹوں کے اندر یہ تیسرا تصادم ہے، جس میں کل پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ شوپیاں تصادم میں مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے سیکورٹی اہلکاروں نے بڑی تعداد میں گولہ - بارود برآمد کیا ہے۔

    • Share this:
      شویپاں: جموں وکشمیر میں پونچھ (Poonch) کے بعد شوپیاں میں امام صاحب علاقے کے تلران (Tulran) میں شروع ہوئے تصادم میں جوانوں نے لشکر طیبہ کے ٹی آر ایف کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس بات کی اطلاع منگل کو جموں وکشمیر پولیس نے دی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، مارے گئے دہشت گردوں میں بہار کے دیویندر پاسوان کا قاتل بھی شامل ہے۔ پولیس افسر نے اطلاع دی تھی کہ پیر کی شام کو اطلاع کی بنیاد پر شوپیاں میں دو آپریشن شروع کئے گئے تھے۔

      جموں وکشمیر ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے پیر کو کہا تھا، ’قابل اعتماد جانکاری کی بنیادی پر شوپیاں میں اس شام دو آپریشن شروع کئے گئے ہیں۔ تلران میں تصادم شروع ہوگیا ہے۔ 4-3 دہشت گرد پھنسے ہوئے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ شوپیان کے کھیری پورہ علاقے میں ایک اور مہم شروع کی گئی تھی۔ 24 گھنٹوں کے اندر یہ تیسرا تصادم ہے۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں ہورہے دہشت گردانہ حادثات کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے کارروائی تیز کردی ہے۔

      شوپیاں تصادم میں مارے گئے تینوں دہشت گردوں کے پاس سے سیکورٹی اہلکاروں نے گولہ - بارود سمیت بڑی تعداد میں اشیا برآمد کی ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اطلاع دی تھی کہ مارے گئے تینوں دہشت گرد لشکر طیبہ کے ٹی آر ایف سے ہیں۔ کشمیر کے آئی جی وجے کمار نے بتایا کہ مارے گئے تین دہشت گردوں میں سے ایک کی پہچان گندربل کے مختار شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مختار شاہ کھانے کا اسٹال لگانے والے بہار کے دیویندر پاسوان کے قتل کے بعد شوپیاں آگیا تھا۔ پولیس نے پھنسے ہوئے دہشت گردوں سے سرینڈر کرنے کی بھی اپیل کی تی۔ لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ دہشت گردوں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے جوانوں کا ویڈیو بھی سامنے آیا تھا۔

      پیر کو پونچھ علاقے میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم ہوا تھا۔ افسران نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ حادثہ میں شامل دہشت گرد اگست میں پونچھ میں دراندازی کرنے والے گروپ کے ہیں۔ تصادم میں شہید ہوئے فوجیوں کی پہچان نائب صوبہ دار جسوندر سنگھ مانا، نائک مندیپ سنگھ، سپاہی گجن سنگھ، سراج سنگھ، ویساکھ ایچ کے طور پر ہوئی ہے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: