உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنوبی کشمیر کے مرہامہ کولگام میں انکوانٹر، 2 دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

    جنوبی کشمیر کے مرہامہ کولگام میں انکوانٹر، 2 دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

    جنوبی کشمیر کے مرہامہ کولگام میں انکوانٹر، 2 دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

    مرہامہ کولگام میں سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ علاقے میں مشتبہ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں، اس بناء پر کولگام پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے علاقے کا محاصرہ کیا اور یہاں ایک انکاونٹر شروع ہوا۔

    • Share this:
    کولگام: مرہامہ کولگام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک انکاونٹر ہوا ہے، جس میں جیش محمد سے وابستہ 2 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرہامہ کولگام میں سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ علاقے میں مشتبہ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں، اس بناء پر کولگام پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے علاقے کا محاصرہ کیا اور یہاں ایک انکاونٹر شروع ہوا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ابھی تک اس انکاونٹر میں جیش محمد سے وابستہ دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا ہے جبکہ یہاں چھپے مزید دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے اندھیرے کی وجہ سے آپریشن کو موخرکیا ہے، تاہم صبح سویرے ہی آپریشن کو دوبارہ شروع کیا جا ئے گا۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Jammu and Kashmir: بجلی کی کمی کو لے کر لوگ نالاں، 50 فیصد کم بجلی دستیاب

    جموں و کشمیر پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بتایا ہے کہ انکاونٹر میں ابھی تک دو عدم شناخت دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں، جن کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں دمحال ہانجی پورہ علاقے میں بھی ایک انکوانٹر میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ تاہم اس آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے ٢ اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ضلع کولگام میں ملیٹینسی مخالف آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کے پیش نظر پوری وادی میں سیکورٹی ہائی الراٹ کیا گیا ہے جبکہ کئی اضلاع میں موبائل، انٹرینٹ خدمات کو بھی معطل کیا گیا۔جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی ٹکڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: