جموں وکشمیر: نگروٹہ میں تصادم، سلامتی دستوں نے مار گرائے جیش محمد کے 4 دہشت گرد
جموں کے ضلع پولیس سربراہ ایس ایس پی شری دھر پاٹل نے کہا ' تقریبا 5 بجے کچھ دہشت گردوں نے نگروٹہ علاقے میں بان ٹول پلازا کے پاس سلامتی دستوں پر گولیاں چلائیں۔ وہ ایک گاڑی میں روپوش تھے'۔ حفاظتی اسباب سے پولیس نے نگروٹہ کا قومی شاہراہ بند کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں سی آر پی ایف اور ایس او جی شامل ہیں۔

سری نگر۔ جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے نگروٹہ (Nagrota) علاقے میں جمعرات کی صبح دہشت گردوں اور سلامتی دستوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔ بتایا گیا کہ تصادم صبح 5 بجے شروع ہوا۔ جموں۔ سری نگر قومی شاہراہ پر نگروٹہ کے بان علاقے میں ٹول پلازا کے پاس صبح 5 بجے سے گولہ باری شروع ہو گئی۔ اس تصادم میں اب تک 4 دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
Jammu and Kashmir: Security tightened in Nagrota as an encounter is underway near Ban toll plaza. Visuals from Jammu-Srinagar National Highway. pic.twitter.com/JxfERDPmUw
جموں کے ضلع پولیس سربراہ ایس ایس پی شری دھر پاٹل نے کہا ' تقریبا 5 بجے کچھ دہشت گردوں نے نگروٹہ علاقے میں بان ٹول پلازا کے پاس سلامتی دستوں پر گولیاں چلائیں۔ وہ ایک گاڑی میں روپوش تھے'۔ حفاظتی اسباب سے پولیس نے نگروٹہ کا قومی شاہراہ بند کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں سی آر پی ایف اور ایس او جی شامل ہیں۔
#WATCH Jammu and Kashmir: An encounter is underway near Ban toll plaza in Nagrota, Jammu. Security tightened, Jammu-Srinagar National Highway closed. More details awaited.
تصادم کے درمیان اودھم پور میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس تصادم میں چار دہشت گرد مار گرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی دہشت گرد جیش محمد سے وابستہ تھے۔
دو گھنٹے تک چلا تصادم
تصادم شروع ہونے کے تقریبا دو گھنٹے بعد چاروں دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔ فی الحال پورے علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔ سی آر پی ایف، جموں وکشمیر پولیس اور ہندستانی فوج کی ٹیمیں جائے حادثہ پر تعینات ہیں۔ جموں کشمیر پولیس کا ایک جوان زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوٹہ کے اطراف کے پورے علاقے میں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔