ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ملٹینٹوں کے ساتھ تصادم جاری، 3 سے 4 ملٹینٹ گھرے

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے جموں وکشمیر کے اری سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے کی گئی گولہ باری میں دو فوجی شہید ہو گئے جبکہ تین فوجی اور چار عام شہری سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر  کے پلوامہ میں ملٹینٹوں کے ساتھ تصادم جاری، 3 سے 4 ملٹینٹ گھرے
پولیس کے مطابق تینوں ملیٹینٹوں سے ہتھیار اور گول بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ فائل فوٹو

 سری نگر۔ جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama)  میں ایک بار پھر ملٹینٹوں اور ہندوستانی سلامتی دستوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ ذرائع کے مطابق، ہندوستانی سلامتی دستوں نے چار ملٹینٹوں کو گھیر رکھا ہے۔ دونوں طرف سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ ابھی تک کسی بھی ملٹینٹ کے مارے جانے کی خبر نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سلامتی دستوں کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ کچھ ملٹینٹ پلوامہ کے ایک گاوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر ہندوستانی فوج نے مقامی پولیس کی مدد سے پورے گاوں کو گھیر

لیا۔ خود کو گھرتا دیکھ گاوں میں چھپے ملٹینٹوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ابھی تک کی جانکاری کے مطابق، چار ملٹینٹ گاوں میں چھپے ہوئے ہیں اور مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔



غور طلب ہے کہ اس سے پہلے جموں وکشمیر کے اری سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے کی گئی گولہ باری میں دو فوجی شہید ہو گئے جبکہ تین فوجی اور چار عام شہری سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریب کے فوجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارہمولہ کے اری سیکٹر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
First published: May 02, 2020 10:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading