உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu-Kashmir Encounter: جموں کشمیر: چاندگام میں سیکورٹی فورس نے 2-3 دہشت گردوں کا کیا محاصرہ، انکاونٹر جاری

    دہشت گردوں اور بی ایس ایف جوانوں کے درمیان انکاونٹر جاری۔ (فائل فوٹو)

    دہشت گردوں اور بی ایس ایف جوانوں کے درمیان انکاونٹر جاری۔ (فائل فوٹو)

    جموں و کشمیر میں پلوامہ ضلع کے چاند گام میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان انکاونٹر شروع ہوگیا ہے۔ اس بات کی اطلاع کشمیر زون پولیس نے بدھ کو دی ہے۔ خبر ہے کہ فورس نے علاقے میں دو تین دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔

    • Share this:
      سرینگر: جموں و کشمیر میں پلوامہ ضلع کے چاند گام میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان انکاونٹر شروع ہوگیا ہے۔ اس بات کی اطلاع کشمیر زون پولیس نے بدھ کو دی ہے۔ خبر ہے کہ فورس نے علاقے میں دو تین دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سیکورٹی فورس جنوبی کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف لگاتار کارروائی کررہے ہیں۔ منگل کو ہی کولگام میں لشکر کے دو دہشت گردوں کو ڈھیر کیا گیا تھا۔

      منگل کو ہوئی اس کارروائی سے متعلق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا تھا کہ سیکورٹی فورس نے کولگام ضلع کے اوکے گاوں کا محاصرہ کر کے وہاں تلاشی مہم شروع کی تھی، جو بعد میں انکاونٹرمیں تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ انکاونٹر میں دو دہشت گردوں کی موت ہوگئی۔ پولیس انسپکٹر جنرل (کشمیر) وجئے کمار نے بتایا کہ مارے گئے دونوں دہشت گرد مقامی لوگ تھے اور لشکر سے جڑے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

      BSF نے درندازوں کو کیا ڈھیر
      سامبا ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ چلنے پر بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کے جوانوں کی طرف سے کی گئی گولہ بار میں پیر کو ایک درانداز مارا گیا۔ فورس کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ جانکاری دی۔ عہدیدار نے کہا کہ بی ایس ایف کے مستعد جوانوں نے رام گڑھ میں بین الاقوامی سرحد پر علی الصبح مشتبہ پاکستانی دراندازوں کی حرکت دیکھی جس کے بعد اُسے چیلنج دیتے ہوے فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دراندازوں پر جب جوانوں کی وارننگ کا کوئی اثر نیہں ہوا تو جوانوں نے اُسے مار گرایا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: