ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

Jammu and Kashmir: پلوامہ میں دہشت گردوں سے تصادم میں ایک جوان شہید، ایک دہشت گرد بھی ہلاک

جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں دیر رات دہشت گردوں اور سیکورتی اہلکاروں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ اس معاملے کی جانکاری کشمیر زون کی پولیس نے دی۔ اس تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ وہیں ایک دہشت گرد کے بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔

  • Share this:
Jammu and Kashmir: پلوامہ میں دہشت گردوں سے تصادم میں ایک جوان شہید، ایک دہشت گرد بھی ہلاک
پلوامہ میں دہشت گردوں سے تصادم میں ایک جوان شہید، ایک دہشت گرد بھی ہلاک

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں دیر رات دہشت گردوں اور سیکورتی اہلکاروں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ اس معاملے کی جانکاری کشمیر زون کی پولیس نے دی۔ اس تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ وہیں ایک دہشت گرد کے بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔ اس سے پہلے کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ پلوامہ واقع حاجن راج پورہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان انکاونٹر شروع ہوا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، سیکورٹی اہلکاروں کو اِن پُٹ ملا تھا کہ علاقے میں کچھ دہشت گرد ہیں، جس کے بعد سرچ آپریشن چلایا گیا۔ جانکاری کے مطابق، تلاشی مہم کے دوران جیسے ہی سیکورٹی اہلکار مشکوک ٹھکانے پر پہنچے، دہشت گردوں نے ان پر گولیاں چلادیں۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے محاذ سنبھالا اور بھاری گولہ باری کی۔


خبر لکھے جانے تک تصادم جاری تھی۔ اطلاع کے مطابق، موقع پر چار دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ انکاونٹر میں فوج، پلوامہ پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوان شامل ہیں۔ نیوز 18 انڈیا کے نامہ نگار رفعت عبداللہ نے بتایا کہ اس تصادم میں ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا ہے۔


کلگام میں تصادم میں لشکر کے تین دہشت گرد ہلاک


اس سے پہلے بدھ کو کلگام ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہوئے تصادم میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اس دوران ہوئی گولی باری میں فوج کے دو جوان بھی زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق، دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس، مرکزی ریزرو پولیس اہلکار اور فوج نے مشترکہ طور پر کلگام ضلع کے چمیر گاوں میں گھیرا بندی اور تلاشی مہم شروع کیا۔ اسی دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے ان پر گولی بار شروع کردی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی اور تصادم شروع ہوگیا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اس تصادم میں آغاز میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ تیسرے دہشت گرد کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم کئی گھنٹوں تک چلا، لیکن آخر میں وہ بھی مارا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گولی باری کے دوران زخمی فوج کے دو جوانوں کو ایئرلفٹ کرکے سری نگر میں فوج کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں کی پہچان وسیم احمد بنگرو باشندہ کلگام، شاہنواز احمد باشندہ شوپیاں اور ذاکر بشیر باشندہ کلگام کے طور پر ہوئی ہے۔ افسر نے کہا کہ یہ تینوں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 02, 2021 08:33 AM IST