جموں وکشمیر: اننت ناگ کے سرگفواڑہ علاقے میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں 2 ملٹینٹ ہلاک
جموں وکشمیر: اننت ناگ کے سرگفواڑہ علاقے میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں 2 ملٹینٹ ہلاک
پولیس کے مطابق جنوبی کشمیر میں گزشتہ 3 ماہ سے جاری ملٹینسی مخالف آپریشنز میں اب تک 100 سے زائد ملیٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے جن میں لشکر طیبہ، حزب المجاہدین اور جیش کے کئی اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔
اننت ناگ۔ جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے ملٹینسی مخالف آپریشن میں دو ملیٹینٹوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر پولیس، فوج کی 3 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران اننت ناگ کے سری گفواڑہ علاقے کا محاصرہ کیا جس کے بعد ایک رہائشی گھر میں موجود ملیٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی اور کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق اس انکاؤنٹر میں دو ملٹینٹ مارے گئے ہیں۔ تاہم پولیس نے ابھی تک ایک ہی ملیٹینٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ادھر انکاؤنٹر کے ابتدا میں ہی انکاؤنٹر کے مقام کے نزدیک ایک مقامی خاتون گولی لگنے سے شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ عارفہ نامی اس خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کا علاج چل رہا ہے۔ ادھر امن و قانون کی بحالی کی غرض سے ضلع کے کئی حساس مقامات پر فورسز کی اضافی تعیناتی کی گئی ہے۔ جبکہ ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ فورسز کے مطابق انکاؤنٹر میں ملیٹینٹوں کا خاتمہ ممکن بنانے کے لئے کافی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ گنجان آبادی والے علاقے کی وجہ سے فورسز کو کافی احتیاط سے کام لینا پڑا۔
ادھر پولیس کے مطابق جنوبی کشمیر میں گزشتہ 3 ماہ سے جاری ملٹینسی مخالف آپریشنز میں اب تک 100 سے زائد ملیٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے جن میں لشکر طیبہ، حزب المجاہدین اور جیش کے کئی اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں اس طرح کے آپریشنز میں مزید شدت لائی جاۓ گی۔ ادھر پولیس نے سرگفواڑہ انکاؤنٹر کو ایک کامیاب آپریشن قرار دیا ہے، جبکہ پولیس کے مطابق گزشتہ کامیاب آپریشنز کے دوران نہ صرف بڑے پیمانے پر ملیٹنٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے بلکہ ملیٹینٹوں کے بھرتی عمل پر بھی کافی اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس ملیٹنٹ کی صفوں میں شامل ہونے والے نئے نوجوانوں کی تعداد میں بھی کافی کمی رونما ہوئی ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔