ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان محبوبہ مفتی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جمعرات کی صبح یہاں راج باغ علاقے میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 25, 2021 04:40 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر: سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان محبوبہ مفتی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ
جموں وکشمیر: سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان محبوبہ مفتی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جمعرات کی صبح یہاں راج باغ علاقے میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ محبوبہ مفتی صبح ٹھیک گیارہ بجے ای ڈی کے دفتر پہنچیں اور وہاں پہلے سے ہی موجود میڈیا کے نمائندوں سے کوئی بات کئے بغیر ہی سیدھے اندر چلی گئیں۔ حکام نے ای ڈی دفتر کے گرد وپیش پہلے ہی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔

بتادیں کہ ای ڈی نے محبوبہ مفتی کومنی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لئے 15 مارچ کو دلی میں واقع ان کے دفتر میں پیش ہونے کو کہا تھا تاہم اس وقت ان کو ذاتی طور حاضر ہونے پر اصرار نہیں کیا گیا تھا اور بعد میں انہیں 22 مارچ کو حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے ای ڈی کے نام ایک مکتوب ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے دہلی کے بجائے سری نگر میں پیش ہونے کی گزارش کی تھی۔

محبوبہ مفتی نے ای ڈی کی سمن کو سیاسی انتقام گیری قرار دیتے ہوئے اس پر روک لگانے کے لئے دلی ہائی کورٹ کی طرف رجوع کیا تھا تاہم جسٹس ڈی این پاٹل اور جسٹس جسمیت سنگھ پر مشتمل ایک بینچ نے ان کی عرضی کو مسترد کیا تھا۔

ای ڈی کی طرف سے سمن موصول ہونے پر ان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی اپنے سیاسی مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کی حکمت عملیاں عیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ ہم ان کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 25, 2021 04:40 PM IST