پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ سے ایک خاندان کی دردمندانہ اپیل سامنے آئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ڈلی پورہ علاقے کا ایک 22 سالہ نوجوان ہفتے کے روز سے اپنے اہل خانہ سے کچھ روز سے لاپتہ ہے، جس پر اہل خانہ نے واپسی کی مجازی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلی پورہ پلوامہ قصبہ کے رہائشی فاروق احمد حافظ کا 22 سالہ بیٹا اعجاز احمد حافظ رواں ماہ جمعرات کو لاپتہ ہو گیا ہے اور ابھی تک واپس نہیں آیا ہے۔
خاندان کی طرف سے اعجاز احمد حافظ کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ یہاں تک کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے۔ اعجاز کے اچانک لاپتہ ہونے پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اعجاز نے ملیٹنسی میں شمولیت اختیار کی ہے، لیکن ابھی تک کسی بھی سرکاری ایجنسی سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
22 سالہ اعجاز احمد حافظ سری نگر کے ایس ایس ایم کالج میں دو سال سے سول انجینئرنگ کررہا ہے۔ اچانک لاپتہ ہونے اور ملیٹنسی میں شامل ہونے کے خدشات سے اعجاز احمد کا پورا خاندان پریشانی میں مبتلا ہوگیا ہے۔ اہل خانہ کی اعجاز کی گھر واپسی کی دردمندانہ اپیل میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے۔
اعجاز احمد کے والد بیٹے کی جدائی سے پوری طرح نڈھال ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسیز کے آپریشنوں میں کئی ملیٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔