ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ رہا، ہٹایا جائے گا پی ایس اے

بتا دیں کہ عمر عبداللہ کو گزشتہ سال 4-5 اگست کی رات سے ہی نظربند کر دیا گیا تھا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ رہا، ہٹایا جائے گا پی ایس اے
عمر عبداللہ: فائل فوٹو

سری نگر۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کو منگل کو رہا کر دیا گیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ پر سے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) ہٹا لیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ عمر عبداللہ کو گزشتہ سال 4-5 اگست کی رات سے ہی نظربند کر دیا گیا تھا۔ 5 اگست 2019 کو ، ریاست سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کی بیشتر دفعات کو منسوخ کرنے سے متعلق بل راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔



عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ نے ان کی رہائی پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ 18 مارچ کو اس معاملہ کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا تھا کہ 'اگر آپ انہیں رہا کررہے ہیں تو جلد کیجئے ورنہ ہم اس معاملہ کی کی سماعت کریں گے۔'

جسٹس ارون مشرا اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے مرکز کی طرف سے پیش وکیل سے کہا تھا کہ اگر عبد اللہ کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو وہ اس نظربندی کے خلاف ان کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ کی نظربندی کی درخواست کی سماعت کریں گے۔
First published: Mar 24, 2020 11:06 AM IST