உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں مڈل سطح تک کے امتحانات نومبر میں ہوں گے، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کا بیان

    کشمیر میں مڈل سطح تک کے امتحانات نومبر میں ہوں گے، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کا بیان

    کشمیر میں مڈل سطح تک کے امتحانات نومبر میں ہوں گے، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کا بیان

    Jammu and Kashmir : ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر میر تصدق حسین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن جموں کشمیر 22 ستمبر تک لیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    سری نگر : کشمیر اور جموں خطہ کے سرمائی زون میں اس مرتبہ مڈل اور اس کے نیچے سطح کے امتحانات نومبر میں ہی ہوں گے ۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر میر تصدق حسین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن جموں کشمیر 22 ستمبر تک لیں گے۔ سرینگر کے رعناواری علاقے میں ایک اسکول کی سالانہ تقریب کے موقع پر نیوز 18 کشمیر سے بات چیت کے دوران ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ انھوں نے اور بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے افسران نے یہی رائے پیش کی ہے، لیکن حتمی فیصلہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن لیں گے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: بڈگام پولیس نے 3 ٹپر، 2 ٹریکٹر، 2 جے سی بی اور 2 سنٹرو گاڑیاں ضبط کیں، جانئے کیا ہے معاملہ


    واضح رہے کہ اسکول ایجوکیشن نے حال ہی میں تعلیمی اور امتحانی سیشن کو بدل کر مارچ کر دیا ہے لیکن اُس حکم نامے میں ہائی اور ہائیر اسکنڈری سطح کے امتحانات کا ذکر کیا گیا تھا اور اس سے نچلے درجہ کے طلبا کے بارے میں کچھ بھی نہیں لکھا گیا تھا۔  نئے داخلوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے کہا کہ نئے داخلے مارچ میں ہی ہوں گے، لیکن جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ پرائیویٹ اسکولوں نے پھر داخلے کا عمل کیسے شروع کیا ہے تو انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سے بات کی جائے گی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے قبائلیوں کو با اختیار بنانے کیلئے کر رہی ہیں اقدامات


    دور دراز  اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور ٹرانسفر پالیسی کی ناکامی کو لیکر ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن میر تصدق حسین نے کہا کہ  آن لاین ٹرانسفر پالیسی نئی ہے ۔ لہذا ہر نئی پالیسی کی طرح اس میں شروعاتی دقتیں آئی ہیں، لیکن اُن خامیوں کو اب دور کیا جارہا ہے۔ دور دراز علاقوں یعنی تھرڈ زون سے متعلق سوال کے جواب میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک جامع پالیسی مرتب کی جارہی ہے تاکہ طلبا کی تعلیم صحیح ڈھنگ سے ہو اور اساتذہ بھی مشکل میں نہ پڑیں۔

    انھوں نے کہا کہ اگلے تعلیمی سیشن میں ٹرانسفر پالیسی پر عمل ہوگا اور اسے با اثر بنایا جائے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: