اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجوری دہشت گردانہ حملہ: جموں میں پھر سے اٹھی لوکل ڈیفنس کمیٹی کو واپس لانے کی مانگ، جانیے تاریخ

    راجوری دہشت گردانہ حملہ: جموں میں پھر سے اٹھی لوکل ڈیفنس کمیٹی کو واپس لانے کی مانگ، جانیے تاریخ۔ (فائل تصویر)

    راجوری دہشت گردانہ حملہ: جموں میں پھر سے اٹھی لوکل ڈیفنس کمیٹی کو واپس لانے کی مانگ، جانیے تاریخ۔ (فائل تصویر)

    اعلیٰ خفیہ ذرائع کے مطابق، ’دہشت گردی تھیٹر جموں کی جانب بڑھ رہا ہے کیونکہ اب اس علاقے میں زیادہ کشمیری پنڈت ہیں، جنہیں ٹارگیٹ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajouri, India
    • Share this:
      جموں-کشمیر میں امن خراب کرنے کے ارادے سے اتوار کو راجوری ضلع میں چار لوگوں کا قتل ایک دہشت گردانہ حملہ تھا۔ اعلیٰ خفیہ ذرائع نے پیر کو سی این این-نیوز18 کو یہ اطلاع دی۔ دوسری جانب، زمینی خفیہ رپورٹ بتاتی ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے نے ایک اور مطالبہ کو جنم دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ حکومت کو مقامی سطح پر دہشت گردی سے لڑنے کے لیے جموں میں دیہی سلامتی کمیٹیوں (وی ڈی سی ) کو پھر سے قائم کرنے کے وعدے پر غور کرنا چاہیے۔ راجوری ضلع کے اپر ڈانگری گاوں میں مشتبہ دہشت گردوں نے تین مکانوں پر فائرنگ کی، جس میں چار لوگ مارے گئے، جب کہ کئی زخمی ہوگئے۔

      اعلیٰ خفیہ ذرائع کے مطابق، ’دہشت گردی تھیٹر جموں کی جانب بڑھ رہا ہے کیونکہ اب اس علاقے میں زیادہ کشمیری پنڈت ہیں، جنہیں ٹارگیٹ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔‘ انہوں نے کہا’یہ قتل یہ دکھانے کے ارادے سے کیے جاتے ہیں کہ انتظامیہ کتنا خراب طریقے سے کام کررہا ہے؟ ان کا مقصد فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرنا بھی ہے۔ یہ جموں علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے پھر سے شروع ہونے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

      ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نے اس بات سے انکار یا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ تھا، لیکن خفیہ ذرائع نے کہا کہ فائرنگ اور ایمپرووائیزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ایڈ ی) بلاسٹ اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ حملے کو انجام دینے والے پیشہ ور لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کو عام طور پر لشکر کے دہشت گرد انجام دیتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں و کشمیر پولیس ملی بڑی کامیابی، دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک کیا بےنقاب

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں و کشمیر کا ’سیف زون‘ ہوگا نیا ہدف؟ دہشت گرد تنظیموں کی حکمت عملی میں تبدیلی کااشارہ

      دیہی سلامتی کمیٹیاں
      زمینی خفیہ رپورٹ بتاتی ہے کہ راجوری گاوں میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ہندو کمیونٹی کے دو بچوں سمیت چھ لوگوں کا قتل فرقہ وارنہ تقسیم کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو جموں میں وی ڈی سی کو پھر سے قائم کرنے کے اپنے وعدے پر غور کرنا چاہیے۔ وی ڈی سی کا مقصد دہشت گردی سے لڑنا، ہائی ٹیک ہتھیار فراہم کرنا اور اپنے ارکان کے لیے یکساں تنخواہ یقینی بنانا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: