ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کپوارہ ضلع کے ندی نالوں کاوجود خطرے میں ، زرعی اراضی بنجر میں تبدیل ہونے کا اندیشہ

کپوارہ ضلع کے مختلف ندی نالوں میں غیرقانونی طور پر ریت اور باجری نکالنے کی وجہ سے نالوں کی ہیئت بگڑ چکی ہے اور جگہ جگہ گڑھے بن جانے کی وجہ سے ندی نالوں کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے ۔

  • Share this:
کپوارہ ضلع کے ندی نالوں کاوجود خطرے میں ، زرعی اراضی بنجر میں تبدیل ہونے کا اندیشہ
کپوارہ ضلع کے ندی نالوں کاوجود خطرے میں ، زرعی اراضی بنجر میں تبدیل ہونے کا اندیشہ

کپوارہ ضلع کے مختلف ندی نالوں میں غیرقانونی طور پر ریت اور باجری نکالنے کی وجہ سے نالوں کی ہیئت بگڑ چکی ہے اور جگہ جگہ  گڑھے بن جانے کی وجہ سے ندی نالوں کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے ۔ علاوہ ازیں ماحولیات کے علاوہ پی ایچ ای کی کئی اسکیمیں بھی متاثر ہورہی ہیں اورلوگ پینے کے صاف  پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں ۔ وہیں کسانوں کو سینچائی کیلئے درکار پانی ختم ہورہا ہے اور اکثر علاقوں میں دھان کی فصل سوکھ رہی ہے ، جس کی وجہ سے کسانوں کی سال بھر کی محنت ختم ہونے جارہی ہے ۔


اتنا ہی نہیں کپواڑہ ہندوارہ لینگٹ لولاب کے ندی نالوں پر درجنوں اسٹون کریشراورمیگڈم پلانٹ غیرقانونی طور چلائے جارہے ہیں ۔ دن ہو یا رات ، ندی نالوں میں ریت باجری نکالنے کام تیزی سے جاری ہے اور اس نے ایک مافیا کی شکل اختیار کرلیا ہے ۔ متعدد مقامات پرپانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہزاروں کنال زرعی اراضی کے بنجر ہونے کا خدشہ ہے ۔ مقامی لوگوں نے اس کیلئے محکمہ اریگیشن ، محکمہ جیالوجی اورمحکمہ فشریز کے علاوہ محکمہ زراعت پر الزام لگایا ہے کہ مذکورہ محکموں نے ندی نالوں سے ریت باجری نکالنے والوں کو چھوٹ دے رکھی ہے ، وہیں عدالت عالیہ نے غیرقانونی طور ریت باجری نکالنے پر پابندی عائد کی ہے ۔ لیکن  عدالت عالیہ کے حکم کے با وجود بھی مختلف ندی نالوں کے قریب اسٹون کریشر اور میگڈم پلانٹ میں کام جاری ہے ۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ ندی نالوں میں گہرے گڑھے بن گئے ہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران کم و بیش نصف درجن انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں ۔ ضلع کے عوام نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نالہ کی بر بادی کی وجہ سے زرعی زمین بنجر بن چکی ہے ۔ مقامی لوگوں نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ضلع میں ندی نالوں کی ہیئت بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔


ادھر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ انشل گرک نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے پرروک لگانے کیلئے ایک ٹاسک فورس ٹیم تشکیل دی گئی ہے ، جو روزانہ ندی نالوں کی نگرانی کرے گی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی ۔ جبکہ ابھی تک درجنوں گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے اور لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 18, 2020 05:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading