ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شمالی کشمیر کے کنزر میں دھماکہ خیز شیل برآمد، سکیورٹی فورسز نے بنایا ناکارہ

شمالی کشمیر کے کنزر میں دھماکہ خیز شیل برآمد۔سیکورٹی فورسز نے ناکارہ بنایا ۔مقامی لوگوں نے دھماکہ خیز شیل کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی۔

  • Share this:
شمالی کشمیر کے کنزر میں دھماکہ خیز شیل برآمد، سکیورٹی فورسز نے بنایا ناکارہ
شمالی کشمیر کے کنزر میں دھماکہ خیز شیل برآمد۔سیکورٹی فورسز نے ناکارہ بنایا ۔مقامی لوگوں نے دھماکہ خیز شیل کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی۔

فوج کی ٹو آر آر اور جموں وکشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے آج سہ پہر شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ ٹنگمرگ کنزرکے اٹکو علاقے میں ایک زنگ آلود دھماکہ خیز شیل دھان کی کھیتی کے پاس پایاگیا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکارہ کردیا۔ پولیس کے مطابق اٹکو کنزر کے کچھ مقامی افراد کی نظریہاں دھان کی کھیتی میں دھماکہ خیز مواد پڑی ۔جسے دیکھتے ہی لوگ کافی تعداد میں جمع ہوگئے۔


مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی جس پر کنزر پولیس کے ساتھ فوج کی 2 آر آر کی مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ سیکورٹی فورسز نے پہلے زنگ آلودہ شیل کا ہر زاویہ سے جائزہ لیا۔اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بم اسکاڑ کی بھی طلب کیا۔اس دوران پورے علاقے کو محاصرہ میں رکھا گیا۔ اس جگہ کے دیگر جگہوں پر بھی تلاشی کاروائی عمل میں لائی گئی۔


پولیس اورفوج کے اعلی افسران اس معاملے کی نگرانی کررہےتھے۔جائزہ لینے کے بعد سیکورٹی فورسز نے امن ماحول میں انہوں نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ کردیا۔


وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی مختلف مقامات پر مواد سے بھرےشیل برآمد ہوئے ہیں۔جنہیں موقع پر ہی ناکارہ بنائے جاتے تھے۔تاہم کچھ مقامات پر مواد سے بھرے شیل کی زد میں آکر کچھ لوگوں کی موت اور کچھ لوگ جسمانی طور پر معذور بن گئےہیں۔ سیکورٹی فورسز وادی کشمیر میں ایسے حساس جگہوں پر تلاشی کاروائیاں جاری رکھتے ہیں۔تاکہ کسی کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہ پہنچے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 26, 2021 10:57 PM IST