உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وادی کشمیر میں شدید سردی، مختلف مقامات پرجمی پانی کی تہہ، ندی۔نالے سمیت پینے کے پائپ میں جمی برف

      وادی کشمیر میں  ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید سردی سے لوگوں کا حال بےحال ہوگیاہے۔

    وادی کشمیر میں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید سردی سے لوگوں کا حال بےحال ہوگیاہے۔

    وادی کشمیر میں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید سردی سے لوگوں کا حال بےحال ہوگیاہے۔

    • Share this:
    وادی کشمیر ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سخت ترین سردیوں کے بیچ اور منفی درجہ حرارت کے بڑھ جانے سے مختلف مقامات پر پانی کی تہہ بھی جم گئی ہے ۔کئی مقامات پر پینے کے پانی کی پائپیں بھی جم گئے ہیں اور یخ بستہ بھی آویزاں نظر آرہے ہیں لوگ شدید سردی سے ٹھٹھرتے رہ جاتے ہیں ۔ وادی کشمیر میں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید سردی سے لوگوں کا حال بےحال ہوگیاہے۔ شدید سردی سے درجہ حرارت میں بھی کافی کمی واقع ہورہی ہے ۔ درجہ حرارت کی کمی کی وجہ سے پانی کی تہہ بھی جمنے لگی ہے ۔گلمرگ ،ٹنگمرگ ،درنگ میں جگہ جگہ یخ بستہ آویزاں نظرآتے ہیں اور دیگرکئی مقاما ت پر پانی کی پائپ لائن بھی جمے ہوئے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں کئی جگہوں پر ندی نالے بھی رات اور صبح کے اوقات جم رہے ہیں۔ نومبر کے مہینے سے ہی اس سے قبل درجہ حرارت اس قدر کم نہیں ہوجاتا تھا۔
    ٹنگمرگ میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بار پہلے ہی پانی کا جم جانا اوریخ بستہ آویزاں ہونا دیکھنے کو ملا اور اس طرح کی شدید سردی اور پانی کا جم جانا چلائے کلان میں دیکھنے کو ملتا تھا۔شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات پیش آرہے ہیں ۔

    لوگوں کاکہنا ہے کہ ٹھٹھرتی سردی سے گھروں سے باہر آنا دشوار گزار بن گیاہے ۔ اہلیان کشمیر نے گرم ملبوسات زیر تن کرنا شروع کردیا ہےاور سردی سے بچنے کیلئے روایتی اور جدید گرمی کے آلات کا استعمال کرنا بھی شروع کردیا۔ سردی کے ان ایام میں بجلی سپلائی کی عدم فراہمی سے بھی لوگ پریشان ہیں ۔ وہیں پینے کے پانی کی بھی سخت قلت پائی جار ہی ہے۔

    ٹریڈ یونین ماگام کے جنرل سیکرٹری میر اشرف نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج نومبر میں ہی شدید سردی کا سامنا کرناپڑا۔ اس دوران پانی اور بجلی کی غائب ہوگئی۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت دشواریاں پیش آرہے ہیں۔ غلام حسن بٹ نامی ایک مقامی نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی سے مختلف پریشانیاں لاحق ہوتی ہے۔ سردی سے بچنے کے لیے اب گرم ملبوسات بھی خریدنے پڑتے ہیں۔سیاحتی مقام گلمرگ اور درنگ میں یخ بستہ آویزاں دیکھ کرسیاح خوب لطف لے رہے ہیں۔


    ان کاکہناہے کہ شدید سردی کے بیچ وہ گلمرگ اور درنگ کی حسین وادیوں کا نظارہ کررہے ہیں۔ ممبئی سے کچھ سیاحوں نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درنگ اور گلمرگ میں یخ بستہ دیکھ کر خوب دل بہلائی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ شدید سردی تاہم یہاں کے آبشاروں،جھرنوں کا نظارہ دیکھ کر خوب ٹائم پاس ہوتاہے۔
    انہوں نے کہاکہ جو زندگی میں کشمیر ایک بار نہ آئے گویا اس نے کچھ نہیں دیکھا ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق پورے جموں و کشمیر میں نومبر کے آخر تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، پچیس تاریخ کو شمالی کشمیر میں ہلکی برفباری کاامکان ہے۔اگلے دو ہفتوں تک موسم کی تبدیلی کی کوئی پیش گوئی نہیں ہےادھر جموں وکشمیر میں پہلگام گزشتہ رات سب سے سرد ترین اسٹیشن رہا۔جہاں منفی تین عشاریہ سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: