உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں شدید سردی کی لہر، گلمرگ میں درجہ حرارت میں کمی، لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

    کشمیر میں شدید سردی کی لہر، گلمرگ میں درجہ حرارت میں کمی

    کشمیر میں شدید سردی کی لہر، گلمرگ میں درجہ حرارت میں کمی

    کشمیر میں چلہ کلاں سے پہلے ہی موسم نے اپنا رخ دکھانا شروع کر دیا ہے کیوں کہ سردی کا قہر زیادہ ترچلہ کلاں سے شروع ہوتا ہے لیکن اس بار پہلے ہی شدید سردی نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    • Share this:
    وادی کشمیرکےساتھ ساتھ سیاحتی مقام گلمرگ،درنگ اورٹنگمرگ میں درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ کشمیر میں سب سے کم درجہ حرارت سیاحتی مقام گلمرگ میں ریکارڈکیا گیا۔ گلمرگ میں آج منفی دس اعشاریہ دو ڈگری درجہ حرارت ریکارڈکیا گیا۔ گلمرگ میں دن بہ دن درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنےکو ملتاہے۔ گزشتہ روز گلمرگ میں نو اعشاریہ صفر ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سےگلمرگ، ٹنگمرگ اور دیگر علاقوں میں شدید سردی کی لہر دوڑ گئی۔

    شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کاجینا محال ہو گیا۔ درنگ، ٹنگمرگ اور گلمرگ میں آبی ذخائر اور نل منجمد ہو گئے ہیں ۔جگہ جگہ یخ بستہ آویزاں نظر آتے ہیں۔کشمیر میں چلہ کلاں سے پہلے ہی موسم نے اپنا رخ دکھانا شروع کر دیا ہے کیوں کہ سردی کا قہر زیادہ ترچلہ کلاں سے شروع ہوتا ہے لیکن اس بار پہلے ہی شدید سردی نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    نظیر احمدنامی مقامی نے نیوز18اردو کو بتایا کہ چلہ کلاں سے پہلے منفی درجہ حرارت سے یہ اندیشہ ہے کہ لوگوں کو چلہ کلاں سے بچنےکے لیے اقدامات اٹھانے ہیں تاکہ وہ اس چالیس روزہ چلہ کلاں سے نکل سکیں۔ ادھر یخ بستہ اور برف کا سیاح خوب لطف لے رہےہیں۔ سیاح عکس بندی کرتے ہوئے دیکھےجا سکتےہیں۔

    کشمیر میں سب سے کم درجہ حرارت سیاحتی مقام گلمرگ میں ریکارڈکیا گیا


    کچھ سیاحوں نے نیوز18 اردوکو بتایاکہ انہیں برف اور یخ بستہ کے مناظر دیکھ کرکافی خوشی ہوتی ہے۔ وہ اس سےخوب لطف لے رہےہیں۔ گلمرگ میں ڈھائی فٹ سے زیادہ برف جمع ہے۔ برفبای کا بھی سیاح خوب لطف لے رہے ہیں۔ ٹنگمرگ، درنگ اور دوسرے آس پاس کے علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے لوگ صبح سویرے اپنےگھروں سے باہر نہیں نکل سکتے ہیں۔زیادہ تردشواریاں بزرگ اوربچوں کو پیش آتی ہیں۔ یہ دھوپ کھلنے کےبعد ہی گھروں سے باہر آتےہیں۔

    لوگ سردی سے بچنےکے لیےکشمیری روایتی کانگڑی کا خوب استعمال کرتےہیں۔ کشمیر میں سردی کے ایام کے دوران کانگڑی اور فیرن لوگوں کا سہارا بن کر رہتی ہے۔گھروں کے اندر بھی گرمی کاخاصا انتظام رکھا جارہا ہے۔ بازاروں میں گرم ملبوسات کی بھی خوب خریداری ہوتی ہے۔ کشمیر میں سردی کے یہ ایام لوگوں کے لیےکافی کھٹن اور دشوارگزار ہوتےہیں۔ان ایام سے مقابلہ کرنا اپنی جان کی بازی لگانے کے برابر ہوتا ہے۔
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: