உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فاروق عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کی وکالت کی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کیا اظہار تشویش

    Youtube Video

    فاروق عبداللہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور سرکا ر کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔

    • Share this:
      نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (Farooq Abdullah) نے پاکستان کے ساتھ بات چیت بحال کرنے کی وکالت کی ہے۔ فاروق عبداللہ نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کے لئیے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرتیں پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ جموں کے نیشنل کانفرنس ہیڈ کوارٹر پر آج پارٹی کی طرف سے نو منتخب صوبائی صدر رتن لعل گُپتا کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب کی صدارت پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کی جبکہ پارٹی کے دیگر لیڈران کے علاوہ علی محمد ساگر، مصطفی کمال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبدالللہ نے کہا کہ چار جنگیں لڑنے کے باوجود بھارت اور پاکستان pakistan  اپنے معاملات حل نہیں کرپائے لہذا دونوں ملکوں کو بات چیت بحال کرکے مسائل کا حل نکالانا چاہئیے۔ انہوں نے مرکزی وزرا کے جموں و کشمیر کے حالیہ دورے کو بے سود قرار دیا۔
      ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہندووں اور مسلمانوں کے رشتوں میں درار ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔ فاروق عبداللہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور سرکا ر کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جموں و کشمیر میں دور دور تک ترقی کے کوئی آثار دیکھنے کو نہیں مل رہے ہیں۔ لوگ بنیادی سہولیات جیسے بجلی ، پانی وغیرہ سے محروم ہیں۔

      اس موقع پر فاروق عبداللہ نے حال ہی میں پارٹی چھوڑنے والے دویندر سنگھ رانا کا نام لیے بغیر کہا کہ کسی کے پارٹی چھوڑنے سے نیشنل کانفرنس نہ کبھی کمزور ہوئی ہے اور نہ کبھی ہوگی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: