ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 واپس پانے کے لئے بنا الائنس، فاروق عبداللہ نےکہا- ہم بی جے پی مخالف ہیں، ملک مخالف نہیں

جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی اور آرٹیکل 35 اے کو پھر سےحاصل کرنے کے لئے کشمیر کی سبھی سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں۔ ہفتہ کے روز اس گپکر اعلان کے لئے بنے ’پیپلز الائنس’ کے لئے میٹنگ پی ڈی پی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 واپس پانے کے لئے بنا الائنس، فاروق عبداللہ نےکہا- ہم بی جے پی مخالف ہیں، ملک مخالف نہیں
جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 واپس پانے کے لئے بنا الائنس، فاروق عبداللہ نےکہا- ہم بی جے پی مخالف ہیں، ملک مخالف نہیں

سری نگر: جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی اور آرٹیکل 35 اے کو پھر سےحاصل کرنے کے لئے کشمیر کی سبھی سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں۔ ہفتہ کے روز اس گپکر اعلان کے لئے بنے ’پیپلز الائنس’ کے لئے میٹنگ پی ڈی پی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس میٹنگ میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی کے علاوہ کشمیر کی دوسری سیاسی جماعتوں کے لیڈران بھی شامل ہوئے۔ میٹنگ کے بعد نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے کہا، ہم بی جے پی مخالف ہیں، ہم ملک مخالف نہیں ہیں۔


میٹنگ میں پیپلز الائنس کا صدر نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کو منتخب کیا گیا۔ پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی نائب صدر منتخب کی گئی ہیں۔ جموں وکشمیر کے لیڈر اور سابق وزیر سجاد لون نے کہا، اس الائنس اور حکمت عملی کےبارے میں ایک دستاویز ایک ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گا۔ اسےجلد ہی لوگوں کے سامنے لایا جائے گا۔ سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے الائنس پر کہا، یہ ایک وطن مخالف جماعت نہیں ہے، ہمارا مقصد یہ یقینی کرنا ہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق کو بحال کیا جائے۔ ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔ یہ مذہبی لڑائی نہیں ہے۔


 

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 24, 2020 05:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading