உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : فاروق عبداللہ نے جموں کشمیر کیلئے حدبندی کمیشن کی تجویز کو کیا مسترد، کہی یہ بات

    J&K News : فاروق عبداللہ نے جموں کشمیر کیلئے حدبندی کمیشن کی تجویز کو کیا مسترد، کہی یہ بات

    J&K News : فاروق عبداللہ نے جموں کشمیر کیلئے حدبندی کمیشن کی تجویز کو کیا مسترد، کہی یہ بات

    نیشنل کانفرنس (NC) کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ (Farooq Abadullah) نے جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے لئے پیش کی گئی حدبندی کمیشن کی تجویز کو پوری طرح سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں مسودہ تیار کیا جارہا ہے ، جوکہ کمیشن کو پیش کیا جائے گا ۔

    • Share this:
    پلوامہ : نیشنل کانفرنس (NC) کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ (Farooq Abadullah) نے جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے لئے پیش کی گئی حدبندی کمیشن کی تجویز کو پوری طرح سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں مسودہ تیار کیا جارہا ہے ، جوکہ کمیشن کو پیش کیا جائے گا ۔ حد بندی کمیشن کی جانب سے حال میں تجویزی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے ، جس کے بعد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں تجویز کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

    وہیں کرناٹک کے حجاب تنازع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ملک میں ہر کسی کو اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی ہے ۔ آج پلوامہ کے بانڈر پورہ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حدبندی کمیشن کی تجویزی رپورٹ پوری طرح غلط ہے ۔ اس کے بدلہ میں نیشنل کانفرنس نے مسودہ تیار کیا ہے ۔

    کرناٹک میں حجاب تنازع پر ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ملک میں رہنے ، کھانے اور پہنے کی ہر کسی کو آزادی ہے ، جبکہ شرپسند افراد تنازع کھڑا کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے میڈیا کے ساتھ مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میں دوستانہ تعلقات سے ہی نفرت کی لہر ختم ہوگی ۔

    اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عمر عبداللہ اور پارٹی کے سینئر لیڈر علی محمد ساگر کے ہمراہ سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے محمد خلیل بند کے گھر جاکر ان کے برادر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: