ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: فاروق عبداللہ نے کہا- کشمیریوں کو پاکستانی قرار دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈہ

نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگوں کو پاکستانی قرار دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ بی جے پی وہ جماعت ہے کہ جس نے ملک کو کافی پیچھے دھکیل دیا ہے، جس کے لئے انہیں ملک کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 11, 2020 04:37 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر: فاروق عبداللہ نے کہا- کشمیریوں کو پاکستانی قرار دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈہ
جموں وکشمیر: فاروق عبداللہ نے کہا- کشمیریوں کو پاکستانی قرار دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈہ

جموں: نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگوں کو پاکستانی قرار دینا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا پرانا ہتھکنڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی وہ جماعت ہے کہ جس نے ملک کو کافی پیچھے دھکیل دیا ہے، جس کے لئے انہیں ملک کے سامنے جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے یہاں میڈیا کو بتایا: 'بی جے پی کا یہ پرانا ہتھکنڈہ ہے کہ وہ جموں کے لوگوں کو ڈرانے اور اپنے ساتھ جوڑنے کے لئے کہتی رہتی ہے کہ کشمیر کے لوگ پاکستانی ہیں اور ہم ہی صرف ہندوستانی ہیں'۔

سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو سوچنا چاہئے کہ انہوں نے جموں کے ساتھ کیا کیا، آج ہماری زمین اور نوکریوں کو باہر کے لوگوں کو دیا جا رہا ہے، اس صورتحال میں ہمارے بچے بچیاں کہاں جائیں گی۔ انہوں نے کہا: 'فاروق عبداللہ کو یہ لوگ کچھ بھی کہیں اس کا جواب فاروق عبداللہ دے سکتا ہے، لیکن انہیں ایک دن جموں کے لوگوں کو جواب دینا پڑے گا'۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جو جموں کے لوگوں کے ساتھ وعدے کئے گئے ان کا کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مین اسٹریم سیاسی لیڈروں کو بند کرنا ان کی کمزوری ہے اور ان لوگوں نے جتنا ہم کو بند کیا اتنا ان کے خلاف طوفان اٹھ گیا۔


سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو سوچنا چاہئے کہ انہوں نے جموں کے ساتھ کیا کیا، آج ہماری زمین اور نوکریوں کو باہر کے لوگوں کو دیا جا رہا ہے، اس صورتحال میں ہمارے بچے بچیاں کہاں جائیں گی۔
سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو سوچنا چاہئے کہ انہوں نے جموں کے ساتھ کیا کیا، آج ہماری زمین اور نوکریوں کو باہر کے لوگوں کو دیا جا رہا ہے، اس صورتحال میں ہمارے بچے بچیاں کہاں جائیں گی۔


ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ملک کو سب سے زیادہ کسی جماعت نے دھکا دیا ہے تو وہ یہی حکمران جماعت ہے لیکن ان کو ایک دن ملک کے سامنے جواب دینا ہوگا۔ گپکار اعلامیہ کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: 'جو بھی، نہ صرف جموں و کشمیر میں بلکہ پورے ملک میں، بی جے پی کے خلاف بات کرتا ہے اس پر ملک دشمن اور پاکستانی ہونے کا لیبل لگایا جاتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ لوگ خود نیشنلسٹ ہیں'۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 11, 2020 04:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading