پاکستان کیلئے پھر جاگ اٹھا فاروق عبداللہ کا پیار، بگڑت حالات پر بولے، ہمیں اپنے پڑوسی کو۔۔۔۔
اے این آئی کے ایک ویڈیو کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں ایک مستحکم پاکستان کی ضرورت ہے جو برصغیر میں امن کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہم اس ملک کی بھلائی چاہتے ہیں۔
سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی پاکستان سے محبت پھر سے جاگ اٹھی۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں بے چینی کی فضا ہے۔ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے صدر عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے لاہور اور اسلام آباد میں توڑ پھوڑ مچا ڈالی ہے۔ اسی معاملے پر نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کا بیان آیا ہے۔ فاروق نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان کا عدم استحکام ہمارے لیے خطرناک ہے۔ ہمیں پاکستان میں پرامن زندگی کی امید کرتے ہیں۔
اے این آئی کے ایک ویڈیو کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں ایک مستحکم پاکستان کی ضرورت ہے جو برصغیر میں امن کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہم اس ملک کی بھلائی چاہتے ہیں۔ یہ ہمارا پڑوسی ہے اور ہمیں امید ہے کہ کچھ بہتر ہوگا اور لوگ پرامن زندگی گزاریں گے۔ اس پر ایک سوشل میڈیا یوزرس نے لکھا کہ 'مستحکم پاکستان نے ہمیں کیا دیا؟ جموں و کشمیر کا تنازعہ، 1965 کی جنگ، 1971 کی جنگ، سیاچن میں جھڑپیں، بے شمار بم دھماکے اور دہشت گردوں کے لیے محفوظ راستہ اب ایک قدرے غیر مستحکم پاکستان کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔
#WATCH | An unstable Pakistan is dangerous for us. We need a stable Pakistan which is essential for peace in the sub-continent... We would wish that country well. It's our neighbour and we hope something better will come and people will have a peaceful life: National Conference… pic.twitter.com/XpfLYTAqYE
بتادیں کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عمران خان کو یکم مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ان کے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اے ایف پی نے رپورٹ کیا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان آج دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس ہیڈ کوارٹر کی خصوصی عدالت میں بدعنوانی کے الزامات کا جواب دینے کے لیے پیش ہوں گے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے تبصرہ کیا تھا کہ اگر گرفتاری غیر قانونی تھی تو خان کو رہا کرنا پڑے گا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔