ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

'گپکار الائنس' ایک پاک اتحاد، جموں وکشمیر کی شناخت کی بحالی اس کا مقصد: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'گپکار الائنس' ایک پاک اتحاد ہے اور اس اتحاد کا واحد مقصد جموں وکشمیر سے چھینی گئی انفرادیت، اجتماعیت اور شناخت کی بحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔

  • Share this:
'گپکار الائنس' ایک پاک اتحاد، جموں وکشمیر کی شناخت کی بحالی اس کا مقصد: فاروق عبداللہ
'گپکار الائنس' ایک پاک اتحاد، جموں وکشمیر کی شناخت کی بحالی اس کا مقصد: فاروق عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'گپکار الائنس' ایک پاک اتحاد ہے اور اس اتحاد کا واحد مقصد جموں وکشمیر سے چھینی گئی انفرادیت، اجتماعیت اور شناخت کی بحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے جمعرات کو یہاں اپنی گپکار رہائش گاہ پر نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کے زون صدور اور ضلع صدور کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'اللہ کے فضل و کرم اور عوامی اشتراک سے ہم ضرور سرخرو ہوں گے اور جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی میں کامیاب ہوں گے۔ اگر ہمارے ادارے نیک ہیں اور ہم حق پر ہیں تو اللہ تعالیٰ ضرور ہمیں کامیابی اور کامرانی بخشے گا'۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگرچہ نیشنل کانفرنس کو 'گپکار الائنس' کے لئے کافی قربانی دینی پڑی ہے لیکن عوامی مفادات کے سامنے ذاتی اور انفرادی فائدے کوئی معنی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں نے اس اتحاد پر اپنے اعتماد اور بھروسے کی مہر ثبت کر کے دکھائی ہے۔ این سی ترجمان کے مطابق فاروق عبداللہ نے پارٹی کی مضبوطی اور عوام کے ساتھ رابطہ بنائے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے۔


فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگرچہ نیشنل کانفرنس کو 'گپکار الائنس' کے لئے کافی قربانی دینی پڑی ہے لیکن عوامی مفادات کے سامنے ذاتی اور انفرادی فائدے کوئی معنی نہیں رکھتے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگرچہ نیشنل کانفرنس کو 'گپکار الائنس' کے لئے کافی قربانی دینی پڑی ہے لیکن عوامی مفادات کے سامنے ذاتی اور انفرادی فائدے کوئی معنی نہیں رکھتے۔


انہوں نے پارٹی عہدیداران اور ورکروں کی طرف سے گپکار الائنس کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کئے گئے کام کو سراہا اور کہا کہ یہ اتحاد جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کی امنگوں، احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ این سی ترجمان کے مطابق اجلاس میں نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، شمالی زون صدر محمد اکبر لون اور وسطی زون صدر علی محمد ڈار بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج پر طویل تبادلہ خیالات کیا گیا اور پارٹی کارگردی کا جائزہ لینے کے علاوہ کمزریوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔
اجلاس میں اُن نشستو ں کے نتائج بھی زیر غور آئے جہاں پارٹی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران شرکاء نے ان نشستوں پر ہار کی وجوہات اور پس منظر کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ ضلع صدور نے اجلاس کو ڈی ڈی انتخابات میں اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی کی کارکردگی اور گپکار الائنس کے امیدوروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پارٹی قیادت کے احکامات پر علمدآمد کا خلاصہ کیا۔ ضلع صدور نے کہا کہ انتہائی مشکلات اور اڑچنوں کے باوجود بھی پارٹی قیادت کے احکامات کے عین مطابق کام کیا گیا اور اتحاد کے امیدواروں کو ہر طرح کا تعاون اور اشتراک فراہم کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر لیڈران ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، قیصر جمشید لون، جاوید احمد ڈار، الطاف احمد کلو،غلام رسول ناز، حاجی عبدالاحد ڈار، غلام محی الدین میر اور شیخ اشفاق جبار موجود تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 14, 2021 08:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading