உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں جب پولیس اہلکار محفوظ نہیں ہیں تو عام آدمی کیسے ہوگا؟ مرکز پر بھڑکے فاروق عبداللہ

    Farooq Abdullah Target Centre Govt: نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ہندوستانی علاقے پر چین کے قبضے کے پیش نظر پارلیمنٹ میں بحث کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ (Farooq Abdullah) نے کشمیر میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل سے متعلق ہفتہ کو اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب پولیس اہلکار ہی یہاں محفوظ نہیں ہیں تو ایسے میں عام آدمی کا کیا ہوگا؟ اس کے ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے صدر نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ہندوستانی خطے پر چین کے قبضے کے پیش نظر پارلیمنٹ بحث کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی نے فاروق عبداللہ کے حوالے سے لکھا، ’یہ افسوس کی بات ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ جب پولیس اہلکار محفوظ نہیں ہیں تو عام آدمی کیسے محفوغ ہوگا؟ چین ہمارے علاقے پر قبضہ کر رہا ہے، کیا ہندوستانی حکومت پارلیمنٹ میں اس کے اوپر بحث کی اجازت دیتی ہے؟

      باندی پورہ میں دہشت گردانہ حملے میں ہوئی تھی دو پولیس اہلکاروں کی موت

      جموں وکشمیر کے باندی پورہ ضلع میں جمعہ کو دہشت گردانہ حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی تھی۔ افسران نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے شام کو گلشن چوک پر پولیس کی ایک ٹیم پر گولیاں چلائیں۔ گولی باری میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور انہیں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ مہلوک پولیس اہلکاروں کی شناخت محمد سلطان اور فیاض احمد کے طور پر ہوئی تھی۔

      سیاسی جماعتوں نے کی تھی دہشت گردانہ حملے کی مذمت

      اس حملے کی مین اسٹریم کی سیاسی جماعتوں نے سخت مذمت کی تھی۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پر لکھا، ’میں شمالی کشمیر کے باندی پورہ علاقے میں پولیس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں، جس میں ڈیوٹی پر رہتے ہوئے جموں وکشمیر کے پولیس اہلکار محمد سلطان اور فیاض احمد کی موت ہوگئی۔ اللہ انہیں جنت دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر کرنے کی طاقت دے‘۔

      پیپلز کانفرنس نے لکھا، ‘ہم باندی پورہ کے گلشن چوک پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، جس میں دو پولیس اہلکاروں نے جان گنوا دی۔ ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی‘۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے نیوز 18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: