صدارتی انتخابات 2022: صدر عہدے کی امیدواری کی دوڑ سے فاروق عبداللہ نے واپس لیا نام، جموں وکشمیر سے متعلق کہی یہ بڑی بات
Farooq Abdullah, Jammu Kashmir: سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ایک اہم موڑ سے گزر رہا ہے اور ان غیر یقینی صورتحال کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کرنے کے لئے میری کوششوں کی ضرورت ہے۔
Farooq Abdullah, Jammu Kashmir: سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ایک اہم موڑ سے گزر رہا ہے اور ان غیر یقینی صورتحال کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کرنے کے لئے میری کوششوں کی ضرورت ہے۔
نئی دہلی: صدر جمہوریہ عہدے کے لئے اپنے نام کی امیدواری سے متعلق ہفتہ کے روز نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ (Farooq Abdullah) نے بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان کے صدر کے لئے ممکنہ مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر اپنا نام غور کئے جانے سے واپس لیتا ہوں۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ایک اہم موڑ سے گزر رہا ہے اور ان غیریقینی صورتحال کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کرنے کے لئے میری کوششوں کی ضرورت ہے۔
I withdraw my name from consideration as a possible joint opposition candidate for the President of India. I believe that Jammu & Kashmir is passing through a critical juncture & my efforts are required to help navigate these uncertain times: NC chief Farooq Abdullah
فاروق عبداللہ نے کہا کہ میرے آگے بہت زیادہ سرگرم سیاست ہے اور میں جموں وکشمیر اور ملک کی خدمات میں مثبت تعاون دینے کے لئے پابند عہد ہوں۔ میرا نام تجویز کرنے کے لئے میں ممتا دیدی کا شکر گزار ہوں۔ میں ان سبھی سینئر لیڈران کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے اپنی حمایت دی۔
ممتا بنرجی کی طرف سے اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ بلائی گئی میٹنگ میں صدر جمہوریہ عہدے کے امیدوار کے لئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شردپوار یا پھر فاروق عبداللہ کے ناموں کو ایک متبادل کے طور پر رکھا گیا تھا، لیکن دونوں لیڈران نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ شرد پوار پہلے ہی اپنا نام واپس لے چکے ہیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔