ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: پلوامہ انکاونٹر میں مارا گیا جیش کا آئی ای ڈی ایکسپرٹ فوجی بھائی، مسعود اظہر کا تھا رشتہ دار

پلوامہ (Pulwama) میں ایک بار پھر سے دھماکے کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد فوجی بھائی بھائی الیاس عبدالرحمن کو کئی ناموں سے جانا جاتا تھا۔ اس کی لمبائی تقریباً ساڑھے چھ فٹ بتائی جارہی ہے، اسی لئے اس لمبو بھی کہتے تھے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پلوامہ انکاونٹر میں مارا گیا جیش کا آئی ای ڈی ایکسپرٹ فوجی بھائی، مسعود اظہر کا تھا رشتہ دار
جموں وکشمیر: پلوامہ انکاونٹر میں مارا گیا جیش کا آئی ای ڈی ایکسپرٹ فوجی بھائی

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی اہلکاروں (Security Forces) کا آپریشن ختم ہوگیا ہے۔ بدھ کو پلوامہ (Pulwama) میں سیکورٹی اہلکاروں نے انکاونٹر کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ جیش محمد کا بم ایکسپرٹ فوجی بھی الیاس عبد الرحمن (Fauji Bhai Alias Abdul Rehman) بھی انکاونٹر میں مارا گیا ہے۔ عبدالرحمن عرف فوجی بھائی جیش محمد سربراہ مسعود اظہار کا وہی رشتہ دار تھا۔ وہ 2017 سے ہی جنوبی کشمیر میں سرگرم تھا۔ انکاونٹر کے بعد احتیاطاً پلوامہ میں انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا گیا ہے۔


جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی وج کمار نے بتایا کہ کنگن گاوں میں پوشیدہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد یہ انکاونٹر شروع کیا گیا تھا۔ جوانوں نے دہشت گردوں سے ہتھیار ڈالنے کی بات کہی تھی، لیکن دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے بھی حملے  کا جواب دیا۔ مڈبھیڑ میں مارے گئے دو دہشت گردوں کی شناخت ابھی کی جارہی ہے۔


پلوامہ (Pulwama) میں ایک بار پھر سے دھماکے کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد فوجی بھائی بھائی الیاس عبدالرحمن کو کئی ناموں سے جانا جاتا تھا۔ اس کی لمبائی تقریباً ساڑھے چھ فٹ بتائی جارہی ہے، اسی لئے اس لمبو بھی کہتے تھے۔ وہ محمد اسماعیل علوی (Mohammad Ismail Alvi) کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ عدنان اور جبار بھی اس کے نام تھے۔ پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں 27 مئی کو کار میں 45 کلو امپوروائسڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) پلانٹ کرنے کے معاملے میں فوجی بھائی کا ہاتھ تھا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اس دہشت گردانہ سازش کو وقت رہتے ناکام کردیا تھا۔


 جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی وج کمار نے بتایا کہ کنگن گاوں میں پوشیدہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد یہ انکاونٹر شروع کیا گیا تھا۔

جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی وج کمار نے بتایا کہ کنگن گاوں میں پوشیدہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد یہ انکاونٹر شروع کیا گیا تھا۔


سیکورٹی اہلکاروں سے ملے ان پٹ کی بنیاد پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلوامہ میں فوجی بھائی نے آئی ای ڈی سے دو مزید کار دھماکے کی سازش رچی تھی۔ ٹاپ کاونٹر ٹیرر آفیشیل کے مطابق، ‘ہمیں اطلاع ملی تھی کہ فوجی بھائی (جو اسماعیل نام سے بھی جانا جاتا تھا) نے تین کاروں میں آئی ای ڈی پلانٹ کیا تھا۔ فوجی بھائی بنیادی طور پر پاکستان کے ملتان کا رہنے والا تھا۔ ان میں سے ہم نے 27 مئی کو ہی ٹریس کرلیا تھا، لیکن دو کار کا پتہ نہیں چل پایا تھا۔ ممکنہ طور پر یہ بڈگام اور کلگام میں پلانٹ کئے گئے تھے’۔ افسران کے مطابق، فوجی بھائی گزشتہ سال ہوئے پلوامہ حملہ کو لے کر فیڈرل ایجنسی کی وانٹیڈ لسٹ میں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 فروری کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر آئی ای ڈی بلاسٹ ہوا تھا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔

First published: Jun 03, 2020 03:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading