J&K News: چاڈورہ بڈگام میں خاتون آرٹسٹ کو ملی ٹینٹوں نے گولی مار کر ہلاک کیا، 10 سالہ بھتیجا بھی زخمی
J&K News: چاڈورہ بڈگام میں خاتون آرٹسٹ کو ملی ٹینٹوں نے گولی مار کر ہلاک کیا، 10 سالہ بھتیجا بھی زخمی
Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ اس حملہ میں لشکر کے تین ملی ٹینٹ ملوث ہیں، جن کی تکاش جاری ہے۔ سابق وزیر اعلٰی عمر عبداللہ نے اس حملہ کو وحشیانہ حرکت سے تعبیر کیا ہے۔
سری نگر : کشمیر کے چاڈورہ علاقہ میں ملی ٹینٹوں نے آج دیر شام ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور اس کے ساتھ اس کا دس سالہ بھتیجہ بھی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بڈگام کے چاڈورہ ہشرو علاقہ میں امبرین نامی ایک آرٹسٹ پر ملی ٹینٹوں نے گولیاں چلائیں اور اس کے ساتھ اس کے کمسن بھتیجے کو بھی زخمی کردیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، لیکن اسپتال پہنچنے تک امبرین کی موت ہوچکی تھی۔ ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر کے میڈیکل سُپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کنول جیت سنگھ نے کہا کہ زخمی خاتون اسپتال پہنچنے تک فوت ہوچکی تھی۔ ذرائع کے مطابق زخمی بچے کی حالت مستحکم ہے۔ زخمی بچے کی پہچان فرحان کے طور پر کی گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق اس کے بازو میں گولی لگی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ اس حملہ میں لشکر کے تین ملی ٹینٹ ملوث ہیں، جن کی تکاش جاری ہے۔ سابق وزیر اعلٰی عمر عبداللہ نے اس حملہ کو وحشیانہ حرکت سے تعبیر کیا ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں ٹارگٹ کلینگس کا سلسلہ کئی مہینے سے جاری ہے اور کل ہی سرینگر کے صورہ آنچار علاقے میں ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا اور اس حملہ میں اُس کی کمسن بچی زخمی ہوگئی تھی۔
پچھلے کچھ عرصہ سے حالانکہ سیکورٹی فوسیز بھی تیزی سے ملی ٹینٹوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتی رہی ہیں لیکن ملی ٹینٹوں کی طرف سے ٹارگٹ کلینگ جاری ہے۔
انٹلی جنس اداروں کو خبر ملی ہے کہ بڑے ہتھیاروں کی بجائے اب کشمیر میں پستول بڑی تعداد میں لائے گئے ہیں، جس کا ثبوت تب ملا جب پولیس نے بارہمولہ اور سرینگر میں دو الگ الگ چھاپوں کے دوران پنتیس کے قریب پستول او جی ڈبلیوز سے بر آمد کئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔