جموں وکشمیر:کوروناوباء سے نمٹنےکےلیےتیارکیاگیاپانچ رخی لائحہ عمل،تمام تفصیلات جانئے یہاں
ویکسی نیشن پروگرام کی فائل فوٹو
وضع کردہ لائحہ عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو نے کہا کہ اس لائحہ عمل کے تحت سب سے پہلے کورونا انفیکشن کی تشخیص ، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی ، وائرس سے متاثر افراد کی آیسولیشن اور اُنہیں علاج فراہم کرنا اور اس وبائی بیماری سے بچنے کے اقدامات نیز ویکسی نیشن پر توجہ دی جا رہی ہے۔
جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یو ٹی کی سرکار نے پانچ رخی لائحہ عمل وضع کیا ہے۔ وضع کردہ لائحہ عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو نے کہا کہ اس لائحہ عمل کے تحت سب سے پہلے کورونا انفیکشن کی تشخیص ، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی ، وائرس سے متاثر افراد کی آیسولیشن اور اُنہیں علاج فراہم کرنا اور اس وبائی بیماری سے بچنے کے اقدامات نیز ویکسی نیشن پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی بیماری سے یو ٹی میں حالات سنگین لیکن قابو میں ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یہ وباء ایک چلینج کے طور پر ابھر آئی تھی تاہم اس بار ویکسین کی موجودگی ہمارے لئے قوت کا باعث ہے۔
کووڈ متاثرہ افراد کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو ٹی میں ابھی 13,400 ایکٹیو معاملات ہیں۔ وہ اس بات پر مطمئن نظر آ رہے تھے کہ یو ٹی میں بیماروں کے ٹھیک ہونے کی شرح 89.60 فی صد ہے۔ جبکہ انفیکشن سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شرح 1.38فی صد ہے۔ ڈلو نے کہا کہ یو ٹی میں 120 کنٹین منٹ زونوں میں انفیکشن سے متاثرہ افراد کا سراغ لگانے کےلئے ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔ اٹل ڈلو نے مزید کہا کہ یو ٹی میں 600 کووڈ وینٹلیٹرس موجود ہیں اور ابھی تک صرف 48 وینٹیلیٹر استعمال ہو رہے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ یو ٹی میں 10 ہزار بڑے آکسیجن سلینڈر اور 3,500 درمیانہ درجے کے آکسیجن سلینڈر موجود ہیں۔ اٹل ڈلو نے کہا کہ سرکار 36 آکسیجن جنریشن پلانٹ قائم کرنے جا رہی ہے جن میں سے 23 پلانٹ اس ہفتے کے آخر تک کارگر بناۓ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سرکار کے پاس مزید 2 ہزار آکسیجن بیڈ دستیاب رہینگے۔ اٹل ڈلو نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات اٹھائے۔ واضح رہے کہ آج یو ٹی میں 2,204 نئے مثبت معاملات سامنے آئے اور اس دوران 13 کورونا مریض جاں بحق ہوئے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔