உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا کشمیر دورہ، کہا۔ دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد معاشی ترقی تیز

    مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ پہلے دن انھوں نے سرینگر میں انکم ٹیکس دفتر اور رہائشی کامپلیکس کا افتتاح کیا اور خواتین سرمایہ کاروں سے بات چیت کی۔

    • Share this:
    مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتھا رمن پیر یعنی 22 نومبر کو سرینگر پہنچیں۔ راجباغ سرینگر میں انھوں نے انکم ٹیکس دفتر اور ملازمین کے لئے رہائشی کامپلیکس کا افتتاح کیا۔ پہلے دن انھوں نے سرینگر میں انکم ٹیکس دفتر اور رہائشی کامپلیکس کا افتتاح کیا اور خواتین سرمایہ کاروں سے بات چیت کی۔اس موقع پر ان کے ساتھ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور محکمہ ٹیکس کے اعلٰی افسران نے ا س پروگرام میں شرکت کی وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلی سرکاروں نے جموں کشمیر میں بنیادی ڈھانچہ مستحکم کرنے میں بہت کام کیا تھا لیکن اُن کے مطابق دفعہ 370 (Article 370) ہٹائے جانے کے بعد ترقیاتی کام تیزی سے ہورہے ہیں اور اس کے چلتے معاشی طور پر عوام کی حالت بہتر ہوئی ہے اور ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔

    اس موقع پر ایل جی جموں کشمیر منوج سنہا نے جموں کشمیر میں آنے والے وقت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے پروجیکٹوں کا زکر بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ نئی انڈسٹریل پالیسی اور وزیراعظم کی طرف سے جموں کشمیر کے لئے خصوصی پکیج کی وجہ سے بڑی تعداد میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے ۔ انکم ٹکیس بھون کے انعقاد کے بعد وزیر خزانہ نے ایس کے آئی سی سی میں انھوں نے انکم ٹیکس افسران کے ساتھ بات چیت کے دوران انھیں نئے سرمایہ کاروں کی مدد کرنے کی تلقین کی ۔

    انھوں نے افسران پر زور دیا کہ عوام کو ٹیکس ادا کرنے کے فوائد سے واقف کروانے کے لئے ہر جگہ مہم چلائی جائے۔ وزیر خزانہ نِرملا سیتھا رمن نے خواتین سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کی اور اُنکے کا۔ کو سراہتے ہوئے اُنھیں سرکاری اسکیموں کا بھر پور فائدہ اُٹھانے کے لئے کہا۔ وزیر خارجہ جموں کشمیر کےدو روزہ دورے پر ہیں اور کل وہ جموں میں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: