உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایف آئی آر پر محبوبہ مفتی بولیں، کووڈ پروٹوکول PM Modi کی ریلی پر لاگو کیوں نہیں ہوتا؟

    واضح رہے کہ جمعہ کے روز مفتی محمد سعید کی برسی پر پولیس نے پی ڈی پی کارکنوں کو اجتماع کرنے سے روکا تھا جس کے بعد وہاں پر پی ڈی پیشکش صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پہنچ گیئں اور پولیس کے ساتھ کافی بحث کی۔

    • Share this:
    Covid-19 pandemic: جموں کشمیر:- اننت ناگ پولیس نے کو وڈ پروٹوکول و دیگر رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی پاداش میں پی ڈی پی کے 10 لیڈران و کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر ایکزیکٹیو مجسٹریٹ بجبہاڑہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ بجبہاڑہ میں درج کی گئی ہے۔ پی ڈی پی کے ان 10 لیڈران و کارکنوں پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ انہوں نے کووڈ قواعد و ضوابط کے نفاذ کی خلاف ورزی کر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی برسی پر ایک ریلی منعقد کی۔ جس کی وجہ سے کووڈ کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

    لیڈران میں سابق وزیر عبدالرحمان ویری، محمد سرتاج مدنی اور ڈی ڈی سی اننت ناگ کے وائس چیرمین ایڈوکیٹ شیخ جاوید بھی شامل ہیں۔ ادھر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایف آئی آر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرکار پر دوہرا میعار اپنانے کا الزام لگایا ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے لکھا کہ پنجاب میں نریندر مودی کی ریلی میں اسطرح کا کوئی کووڈ پروٹوکول نہیں تھا کیا؟ جبکہ انکی حفاظت و انہیں نیک خواہشات دینے کےلیے منعقدہ بڑی پوجا تقاریب میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں جن کے لۓ کوئی بھی کووڈ پروٹوکول نہیں ہے۔ لیکن پی ڈی پی کی کسی بھی سرگرمی کےلیے  ایسے قواعد وضوابط ضروری ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جمعہ کے روز مفتی محمد سعید کی برسی پر پولیس نے پی ڈی پی کارکنوں کو اجتماع کرنے سے روکا تھا جس کے بعد وہاں پر پی ڈی پیشکش صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پہنچ گیئں اور پولیس کے ساتھ کافی بحث کی۔ جس پر وہاں موجود کارکنوں نے احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ محبوبہ مفتی کے احتجاج کے بعد داراشکوہ باغ میں پی ڈی پی کارکنان جمع ہو گۓ اور مرحوم وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی کے بانی لیڈر مفتی محمد سعید کے حق میں اجتماعی فاتح خوانی کی گئی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: