J&K News: کشمیر میں آگ کی واردات میں اضافہ سے لوگ پریشان، شیر پورہ اننت ناگ کے آگ متاثرین نے انتظامیہ سے کی مدد اپیل
J&K News: کشمیر میں آگ کی واردات میں اضافہ سے لوگ پریشان، شیر پورہ اننت ناگ کے آگ متاثرین نے انتظامیہ سے کی مدد اپیل
Jammu and Kashmir: مرکز کے زیر انتظام کشمیر خطے میں گزشتہ چند ماہ سے آگ کی وارداتوں میں اضافہ یہاں کے لوگوں کیلئے باعث تشویش بن چکا ہے۔ جبکہ ان وارداتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔
جموں و کشمیر: مرکز کے زیر انتظام کشمیر خطے میں گزشتہ چند ماہ سے آگ کی وارداتوں میں اضافہ یہاں کے لوگوں کیلئے باعث تشویش بن چکا ہے۔ جبکہ ان وارداتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں پانچ رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آگ ایک رہائشی گھر سے اچانک نمودار ہوئی اور بھیانک رخ لیتے ہوئے آگ نے دیگر ارد گرد کی تعمیرات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں اور فائر سروسز بریگیڈ کی کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ تعمیرات سمیت آگ کی اس بھیانک واردات مت کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس دوران آگ متاثرین نے سرکار اور ضلع انتظامیہ سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ نے کئی کنبوں کو بے گھر کردیا ہے اور کھلے آسمان تلے آگ متاثرین کا جینا محال ہے۔ ایسے میں اب انتظامیہ کو ان کی بازآبادکاری کےلیے جلد ہی اقدامات اٹھانے چاہئے۔
ادھر وادی میں مسلسل آگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور ان حالات میں محکمہ فایر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار بھی جان فشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ جبکہ ہائی ٹیک نظام کو فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے میں نافذ کرنا بھی وقت کی اشد ضروت ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2022 میں صرف ضلع اننت ناگ میں ہی 250 کے قریب آتشزدگی کی واردات رونما ہوئے ہیں۔ اس دوران کئی سرکاری اور تجارتی تنصیبات بھی آگ کی زد میں آ گئی ہیں۔ ایسے میں آگ کی ان واردات پر قابو پانے کیلئے محکمہ فایر اینڈ ایمرجنسی ایک مناسب میکنزم اپنا رہا ہے۔
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کئی سرکاری و تجارتی تنصیبات میں آگ پر قابو پانے کے آلات مناسب تعداد میں نصب نہیں کئے گئے ہیں، جو کپ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ جبکہ کئی تنصیبات میں فائر ایکسٹینگویشرس بھی غائب ہے اور اس سے یہ بات بھی عیاں ہوجاتی ہے کہ قواعد و ضوابط اور قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط اور قوانین کو نافذ العمل بنانے کیلئے اب محکمہ حرکت میں آ گیا ہے اور جلد ہی اس حوالے سے مناسب کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔