سری نگر: ڈل جھیل کے کنارے واقع ایس کے آئی سی سی کے سبزہ زار میں آج قدرتی حسن اور فیشن کا ایک حسیں امتزاج دیکھنے کو ملا۔ کشمیر میں اپنی نوعیت کے پہلے فیشن شو کا اہتمام کیا گیا۔ India Cult Men's Fashion Week میں ملک کے کئی نامی ڈیزائنرس نے اپنی کلکشن پیش کی۔ ان میں کئی مقامی ڈیزائنر بھی شامل رہے۔ اس شو کے لئے دہلی سے کئی ماڈل بھی یہاں لائے گئے تھے اور مقامی ماڈل بھی اپنے جلوے بکھیرتے نظر ائے۔
شو کے منتظم گورو گپتا نے بتایا کہ ہم پچھلے چار سال سے اس شو کی پلاننگ میں لگے تھے اور آج یہ حقیقت بن گیا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان خوبصورت ہیں اور ماڈلنگ ان کے لئے کافی اچھا کیریئر ہوسکتا ہے، لہٰذا اس شو کے لئے پچاس فیصد ماڈل کشمیر سے ہی لئے گئے ہیں۔

شو کے منتظم گورو گپتا نے بتایا کہ ہم پچھلے چار سال سے اس شو کی پلاننگ میں لگے تھے اور آج یہ حقیقت بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
حد بندی کمیشن پھر کرے گا جموں کشمیر کا دورہ، عوامی وفودسے سری نگر اورجموں میں ہوگی ملاقات
شو کے کو پارٹنر اور فیشن فیسٹا کے فاؤنڈر عدنان کہتے ہیں کہ اس نوعیت کا شو کرانا نہ صرف یہاں کے نوجوانوں کے لئے ایک نیا باب کھول دے گا بلکہ فیشن بزنس کے لئے بھی اہم ہے۔ شو میں ملک کے الگ الگ حصوں سے آئے آٹھ ڈیزائنرز نے اپنے کلکشن پیش کئے اور دو ڈیزائنر مقامی بھی اس میں شریک رہے۔ سلبرٹی ڈئیزاینر ممتا ملک نے کہا کہ ڈل جھیل کے کنارے سحر انگیز مناظر کے بیچ اس طرح کا فیشن شو کرنے کا موقع ملنا ایک خوش نصیبی ہے۔
شو کے دوسرے یعنی اختتام میں بالی ووڈ سلیبرٹی زلفی سعید نے شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کے کئی نوجوان ممبئی میں ماڈلنگ میں اپنا کیریئر بنا رہے ہیں اور آج انھیں اس شو کے دوران یہاں کے نوجوانوں کی قابلیت کا صحیح اندازہ ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ذرا سی مدد سے یہاں کے خوبرو نوجوان فیشن انڈسٹری میں اپنا الگ مقام بنائیں گے۔ زلفی سعید نے کہا کہ کشمیر دنیا کی جنت ہے اور فیشن ٹورازم اس میں مزید رنگ بھرنے کا کام کریں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔