உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: سیکورٹی اہلکاروں کو ملی بڑی کامیابی، تصادم میں جیش محمد کمانڈر زاہد وانی سمیت 5 دہشت گرد کو کیا ہلاک

    سیکورٹی اہلکاروں کو ملی بڑی کامیابی، تصادم میں جیش محمد کمانڈر زاہد وانی سمیت 5 دہشت گرد کو کیا ہلاک

    سیکورٹی اہلکاروں کو ملی بڑی کامیابی، تصادم میں جیش محمد کمانڈر زاہد وانی سمیت 5 دہشت گرد کو کیا ہلاک

    جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے، جہاں انہوں نے گزشتہ 12 گھنٹے میں دو مقامات پر ہوئے تصادم میں لشکر طیبہ (Lashkar-e-Taiba) اور جیش محمد کے پانچ پاکستانی دہشت گرد مار گرائے ہیں۔ مارے گئے دہشت گردوں میں جیش محمد کمانڈر زاہد وانی اور ایک پاکستانی دہشت گرد بھی شامل ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے، جہاں انہوں نے گزشتہ 12 گھنٹے میں دو مقامات پر ہوئے تصادم میں لشکر طیبہ (Lashkar-e-Taiba) اور جیش محمد (Jaish e Mohammad) کے پانچ پاکستانی دہشت گرد مار گرائے ہیں۔ مارے گئے دہشت گردوں میں جیش محمد کمانڈر زاہد وانی (Zahid Wani) اور ایک پاکستانی دہشت گرد بھی شامل ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پلوامہ (Pulwama) میں چار اور بڈگام میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا ہے۔ بڈگام میں دہشت گرد کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے دی ہے۔ کشمیر زون پولیس کی طرف سے اس کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

      اس میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار لکھتے ہیں، ’پاکستان سے چلائی جانے والی ممنوعہ دہشت گرد تنظیم کے 5 دہشت گرد گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران دو تصادم میں مارے گئے۔ مارے گئے لوگوں میں جیش محمد کمانڈر زاہد وانی اور ایک پاکستانی دہشت گرد بھی شامل ہے۔ ہمارے لئے یہ بڑی کامیابی ہے‘۔



      دہشت گردوں کے قبضے سے ملی اے کے-56 رائفل

      بڈگام میں ہفتہ کی شب 10 بجے سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ گشتی ٹیم نے تلسر، چرار شریف میں جیسے ہی تلاشی مہم شروع کی، ویسے ہی ایک مکان میں پوشیدہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ اس کے بعد جوانوں نے خود کو بچاتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ تصادم میں تین دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ آدھی رات کے بعد سیکورٹی فورسز نے تینوں دہشت گردوں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے قبضے سے ایک اے کے 56 رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔

      سیکورٹی اہلکاروں کو گزشتہ ہفتے بھی ملی تھی کامیابی

      جموں وکشمیر کے شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے ایک انکاونٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ سے کئی ہتھیار برآمد کئے گئے۔ مارے گئے دہشت گرد لشکر طیبہ سے متعلق دی ریسسٹنس فرنٹ کے تھے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کلبل علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے جب جوابی کارروائی کی تو تصادم شروع ہوگیا۔

      سیکورٹی اہلکاروں نے اس انکاونٹر سے ایک دن پہلے جموں وکشمیر کے بڈگام ضلع سے لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کو دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد صبح بڈگام کے چدورا علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: