ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: اسمگلنگ میں ملوث 5 افراد کو پولیس نے کیا گرفتار، منشیات کی بڑی کھیپ ضبط

جموں وکشمیر کے ہندوارہ پولیس کے ذریعہ آج ایک اہم کارروائی کے تحت منشیات میں ملوث پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گرفتار کئے گئے افردا سے منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کی گئی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: اسمگلنگ میں ملوث 5 افراد کو پولیس نے کیا گرفتار، منشیات کی بڑی کھیپ ضبط
اسمگلنگ میں ملوث 5 افراد کو پولیس نے کیا گرفتار، منشیات کی بڑی کھیپ ضبط

ہندوارہ پولیس نے آج ایک اہم کاروائی کے تحت منشیات میں ملوث پانچ  افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ گرفتار کئے گئے افراد سے منشیات کی باری کھیپ ضبط کی گئی۔ پولس ترجمان کے مطابق ہندوارہ کے لینگٹ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں رہائش پذیرپانچ  افردا کو ایک ناکے پر تلاشی کارروائی کے دوران مشکوک حالت میں  دیکھا گیا، جس کے بعد علاقے میں تعینات پولس اہلکاروں نے پانچوں افراد سے پوچھ گچھ اور تلاشی کارروائی کی۔ تاہم تلاشی کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے منشیات کی باری کھیپ ضبط کی گئی اور دو لاکھ  65ہراز نقدی کرنسی ضبط کی گئی۔


گرفتار کئے گئے سھبی افراد کا تعلق لینگٹ ہندوارہ سے ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ ہورہی ہے، جس کا مقصد کشمیر کے نوجوان کو تباہ کرنا ہے، لیکن پولس سرحد پارکی ہر کوشش کو ناکام بنا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پھچلے ایک ہفتے کے دوران ہندوارہ پولس نے 50 کروڑ مالیت کی ہیروئن ضبط کی اور دو افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جبکہ کروڑوں کی غیر قانونی کرنسی بھی ضبط کی گئی۔


پولس ترجمان کے مطابق سرحد پار سے منشیات اور غیر قانونی کرنسی کو اس پار دہشت گردوں تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن پولس سرحد پار کی ہر کوشش کو ناکام بنا رہی ہے۔ اس دوران کپواڑہ پولس نے بھی لائن آف کنٹرول پر ایک ماہ قبل نصف درجن افراد کی گرفتاری عمل میں لاکرمنشیات اور اسحلہ بارود کی بڑی مقدار ضبط کی۔ پولس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے منشیات اور اسحلہ بارود بیچ کرکے نوجوانوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا کہ سرحدوں پر فوج اور پولس مشترک طور پر اس طرح کی کارروائیوں پر سخت نظر بناکر رکھے ہیں۔ تاکہ پاکستان کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 05, 2020 11:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading