ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں بھیانک آگ! پانچ دکان، تین گودام، 40 سبزی کی ریڑھی خاکستر

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہندواڑہ کے پرانے بس اڈے کے نزدیک ’سبزی مارکیٹ‘ میں اتوار کی رات قریب ساڑھے نو بجے آگ بھڑک اٹھی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 31, 2021 01:21 PM IST
  • Share this:
شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں بھیانک آگ! پانچ دکان، تین گودام، 40 سبزی کی ریڑھی خاکستر
ملک کی راجدھانی دہلی (Delhi) میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں دو بچوں کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی ہے۔

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ ہندواڑہ کی سبزی مارکیٹ میں گذشتہ شب آگ Fire کی ایک واردات میں کم سے کم پانچ دکان، تین گودام اور قریب چالیس سبزی کی ریڑھی جل کر تباہ ہو گئیں۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہندواڑہ کے پرانے بس اڈے کے نزدیک ’سبزی مارکیٹ‘ میں اتوار کی رات قریب ساڑھے نو بجے آگ بھڑک اٹھی۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی محکمے کی نفری گاڑیوں کو لے کر جائے موقع پر پہنچ گئے۔ موصوف نے کہا کہ فوج، پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو ایک گھنٹے میں قابو میں کر لیا گیا لیکن تب تک آگ کے شعلوں نے بے تحاشا تباہی مچا دی تھی۔


انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم پانچ دکان، تین گودام اور چالیس سبزی ریڑھے خاکستر ہوگئے جن میں سے ستائیس ریڑھے مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ غالباً شارٹ سرکٹ ہونے سے لگ گئی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 31, 2021 01:21 PM IST