ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : لشکرطیبہ سے وابستہ دہشت گردوں کے پانچ حامی گرفتار ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پولیس کے مطابق یہ گروپ گزشتہ چند مہینوں سے اس علاقہ میں سرگرم عمل تھا اور یہ افراد ملی ٹینٹوں کو پناہ دینے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : لشکرطیبہ سے وابستہ دہشت گردوں کے پانچ حامی گرفتار ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
جموں و کشمیر : لشکرطیبہ سے وابستہ دہشت گردوں کے پانچ حامی گرفتار ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ملی ٹینسی مخالف کارروائیوں میں پولیس اور ٹو راشٹریہ رائفلز سرگرم عمل ہے ۔ وسطی ضلع بڈگام کے نارہ بل میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور ٹو آر آر نے ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کرتے ہوئے لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گردوں کے پانچ حامیوں (ساتھی ) کو گرفتار کیا ہے ۔ ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ ساتھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ۔


پولیس کے مطابق یہ گروپ گزشتہ چند مہینوں سے اس علاقہ میں سرگرم عمل  تھا اور یہ افراد ملی ٹینٹوں کو پناہ دینے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ اس سلسلہ میں ماگام پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر زیر نمبر 101/2020 درج کی گئی ہے اور پولیس نے مزید جانچ شروع کردی ہے ۔


گرفتار لوگوں کی شناخت کُرہامہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے عمران رشید ، محسن قادری ، چک کاوسہ نارہ بل سے تعلق رکھنے والے اشفاق احمد گنائی ، کاوسہ خالصہ کے اویس احمد  اور ارچندرہ ہامہ ماگام کے عابد راتھرکے طور پو ہوئی ۔ ان کے قبضہ سے اے کے 47 رائفل کب 28 گولیاں ، اے کے 47 رائفل کی میگزین اور ۲۰ قابل اعتراض پوسٹر برآمد ہوئے ہیں ۔


قابل ذکر ہے کہ ایک ماہ قبل بھی بڈگام کے بدرن ماگام میں سیکورٹی فورسز کو ایک بڑی کامیابی ملی تھی ، جس میں انہوں نے ملی ٹینٹوں کے تین ساتھیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود  کے ساتھ گرفتار کیا تھا ۔ وہیں ڈیڑھ ماہ قبل بھی آری زال بیروہ میں بھی ملی ٹینٹوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کیا گیا تھا ۔ اس دوران بھی لشکر طیبہ کے اعلی اعانت کار ظہور وانی سمیت ملی ٹینٹوں کے پانچ حامیوں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ بڈگام میں پولیس اور فوج ملی ٹینسی کی جڑوں کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصرف ہے ۔
First published: Jun 25, 2020 02:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading