ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: کولگام میں پولیس کی اہم کارروائی، ہفتے کے اندرتین آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک

کولگام پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین دہشت گردانہ مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچ مطلوبہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے، جبکہ ریڈونی کولگام میں آج کے آپریشن کو لے کر فورسز کو کامیابی نہیں ملی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: کولگام میں پولیس کی اہم کارروائی، ہفتے کے اندرتین آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک
جموں وکشمیر: کولگام میں پولیس کی اہم کارروائی، ہفتے کے اندرتین آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک

کولگام: کولگام پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین دہشت گردانہ مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچ مطلوبہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے، جبکہ ریڈونی کولگام میں آج کے آپریشن کو لے کر فورسز کو کامیابی نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو کہ کچھ دیر جاری رہا۔


سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی بھی جاری تھی۔ تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد فورسز کو چکمہ دیکر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔  سیکورٹی فورسز نے آپریشن کو معطل کیا جبکہ اس کارروائی میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔


ضلع کولگام میں پولیس نے چمر، ذڈورہ میں پہلے ہی دو کامیاب آپریشن انجام دیئے، جس میں چمر نورآباد میں ٣ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ذڈورہ میر بازار میں دو دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔
ضلع کولگام میں پولیس نے چمر، ذڈورہ میں پہلے ہی دو کامیاب آپریشن انجام دیئے، جس میں چمر نورآباد میں ٣ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ذڈورہ میر بازار میں دو دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔


ضلع کولگام میں پولیس نے چمر، ذڈورہ میں پہلے ہی دو کامیاب آپریشن انجام دیئے، جس میں چمر نورآباد میں ٣ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ذڈورہ میر بازار میں دو دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔ سیکورٹی فورسز ان آپریشنز کو اہم کامیابی سے تعبیر کر رہے ہیں، اس بیچ سیکورٹی فورسز نے کافی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کل  ذڈورہ میر بازار کے آپریشن کو لے کر فورسز نے بتایا کہ دہشت گرد قومی شاہراہ کو نشانہ بنانے کی طاق میں تھے۔

آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ دہشت گرد ہائی وے کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے اور فورسز نے بروقت انہیں ہلاک کر کے ایک بڑے حادثے کو ہونے سے ٹال دیا۔ ضلع کولگام ملی ٹینسی کے لحاظ سے کافی حساس مانا جاتا ہے جبکہ ضلع میں اس وقت کئی دہشت گرد سرگرم ہیں اور سیکورٹی فورسز کی فہرست میں کئی مطلوب ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 09, 2021 05:58 PM IST