ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: بڈگام کے نصراللہ پورہ میں چھاپوں کے دوران 5 نوجوان گرفتار

وسطی ضلع بڈگام کے نصراللہ پورہ میں پولیس نے شبانہ چھاپوں کے دوران کم سے کم پانچ نوجوانوں کو گرفتارکیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نصراللہ پورہ میں پولیس نے شبانہ چھاپوں کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: بڈگام کے نصراللہ پورہ میں چھاپوں کے دوران 5 نوجوان گرفتار
جموں وکشمیر: بڈگام کے نصراللہ پورہ میں چھاپوں کے دوران 5 نوجوان گرفتار

سری نگر: وسطی ضلع بڈگام کے نصراللہ پورہ میں پولیس نے شبانہ چھاپوں کے دوران کم سے کم پانچ نوجوانوں کو گرفتارکیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نصراللہ پورہ میں پولیس نے شبانہ چھاپوں کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ دریں اثنا مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس نے چھاپوں کے دوران گھروں میں گھس کر املاک کی توڑ پھوڑ کی اور کئی نوجوانوں کو گرفتارکیا ہے۔



دریں اثنا ایک مقامی نیوز پورٹل کے مطابق ایس ایس پی بڈگام امود ناگپور نے پانچ نوجوانوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لوگوں کی طرف سے عائد توڑ پھوڑ کے الزامات کو رد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو سنگ باری کے واقعات میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتارکیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نصراللہ پورہ میں سال رواں کے اوائل میں پولیس اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپ میں ایک پولیس افسر شدید زخمی ہوئے تھے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 26, 2020 02:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading