ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں میں مسلسل بارش سے لوگوں کا جینا محال، سڑکوں پر سیلاب جیسی صورتحال

جموں میں لوگوں کو شدت کی گرمی کا بھی سامنا ہے۔ گرمی کے دنوں میں اکثر بجلی بھی گل ہو جاتی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ پانی کی کمی اور تیز ہواوں سے بجلی کے تاروں اور کھمبوں کے گرنے سے اکثر وبیشتر بجلی سپلائی متاثر ہوجاتی ہے۔

  • Share this:
جموں میں مسلسل بارش سے لوگوں کا جینا محال، سڑکوں پر سیلاب جیسی صورتحال
جموں میں مسلسل بارش سے لوگوں کا جینا محال، سڑکوں پر سیلاب جیسی صورتحال

جموں میں برسات کے موسم نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ لگاتار باشوں کی وجہ سے راہگیروں ،ٹرانسپورٹروں اوردیگر لوگوں کاچلنا پھرنا محال بن گیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں کے اندر سہم کر رہ گئے ہیں ۔سڑکوں پر سیلاب جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔تمام سڑکیں زیر آب آچکی ہے ۔دراصل جموں میں سڑکوں ،بازاروں میں ڈرینیج سسٹم پوری طرح ناقص ہے جو  مشکلات کی  سب سے بڑی وجہ بتائی جارہی ہے ۔شہروں کےعلاوہ  گاؤں دیہات میں اس سے بھی بُرا حال بنا ہوا ہے۔ یہاں بھی تمام سڑکیں زیر آب آچکی ہیں۔


کئی سماجی کارکنوں نے نیوز18 اردوکو بتایا کہ بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال نے ان کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو لوگوں کی راحت رسانی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ایک سماجی کارکن نے نیوز18اردو کوبتایا کہ بارشوں سے گھر کے باہر پیدا شدہ سیلابی صورتحال نے لوگوں کو گھروں کے اندر قید و بند کرکے رکھ دیاہے۔کچھ لوگوں نے بتایا کہ سڑکوں پر میکڈم نہ بچھانے کی وجہ سے بھی جموں میں بری حالت بنی ہے ۔سڑکوں سے پانی کی نکاسی کا عمل بھی دشوار کن ہے۔ کیونکہ جب سڑکوں سے پانی کی نکاسی کی جاتی ہے تو سڑکوں پر موجود گہرے گھڑوں میں پانی جمع رہتا ہے جس سے مشکلات جوں کے توں رہتے ہیں ۔


جموں میں لوگوں کو شدت کی گرمی کا بھی سامنا ہے۔ گرمی کے دنوں میں اکثر بجلی بھی گل ہو جاتی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ پانی کی کمی اور تیز ہواوں سے بجلی کے تاروں اور کھمبوں کے گرنے سے اکثر وبیشتر بجلی سپلائی متاثر ہوجاتی ہے۔ متعلقہ افسران بھی گرمیوں میں پانی کی  کمی کو بجلی گل ہونے کی وجہ بتاتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے شدید گرمی سے پیش آرہی پریشانی کی روداد نیوز18اردو کوبتائی۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ بہت پریشان رہتے ہیں۔ لوگ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سڑکوں پر میکڈم بچھانے ،ڈرنیج سسٹم کو بہتربنانے اور بجلی کی بحالی کولیکر سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 25, 2020 11:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading