ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

24 ممالک کے سفارتکار جموں۔کشمیر کے دورے پر، جموں کشمیر کے حالات کا لیں گے جائزہ

غیرملکی سفارت کاروں کا وفد سری نگر ایئر پورٹ پہنچا اور بڈگام کے ماگام میں وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ 24 ممالک کے سفارتکار جموں۔کشمیر کے دورے پر ہیں۔

  • Share this:

غیرملکی سفارت کاروں کا وفد سری نگر ایئر پورٹ پہنچا اور  بڈگام کے ماگام  میں وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔  آپ کو بتادیں کہ  24 ممالک کے سفارتکار جموں۔کشمیر کے دورے پر ہیں۔ یہ وفد جموں کشمیر کے حالات کا جائزہ لے گا۔ جہاں مختلف عوامی و پنچوں و سرپنچوں کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران سے وفد ملاقات کرے گا۔وفد کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے معقول بندوبست کیے گیے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور فور جی خدمات کی بحالی کے بعدسفارت کاروں کایہ پہلا دورہ ہے۔


یوروپی سفیروں کا ایک وفد کا آج جموں کشمیر کادورہ کرے گا۔ وفد سری نگر ایئر پورٹ پہنچا۔ یہ وفد بڈگام کے ماگام کے لئے روانہ ہوچکا ہے۔ توقع ہے کہ وفد اس دورے میں منتخب نمائندوں سے ملےگا۔ نومنتخب پنچوں، سرپنچوں، ڈی ڈی سی  اور بی ڈی سی ارکان سے بھی ملاقات کرے گا۔ یہ گروپ دفعہ تین سو ستر منسوخ کرنے کے بعد زمینی صورتحال کا جائزہ لےگا۔


بتایا جاتا ہےکہ یہ گروپ  آج ڈگری کالج ماگام آئے گا۔ نارہ بل سے گلمرگ جانے والی ہائی وے پر سیکورٹی فورسز کے بنکر اور ناکے ہٹا دئے گئے ہیں۔ تمام سڑکوں پرسکیورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔ غیرملکی سفارت کاروں کا دورہ ایسے وقت پر ہورہا ہے کہ جب کشمیرمیں فور جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی اور ڈی ڈی سی انتخابات کی کامیاب تکمیل ہوئی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Feb 17, 2021 11:28 AM IST