اپنا ضلع منتخب کریں۔

    JKCA Money Laundering Case:جے کے سی اے منی لانڈرنگ کیس میں فاروق عبداللہ کو ضمانت،26ستمبر کو ہوگی اگلی سماعت

    JKCA Money Laundering Case:جے کے سی اے منی لانڈرنگ کیس میں فاروق عبداللہ کو ضمانت،26ستمبر کو ہوگی اگلی سماعت

    JKCA Money Laundering Case:جے کے سی اے منی لانڈرنگ کیس میں فاروق عبداللہ کو ضمانت،26ستمبر کو ہوگی اگلی سماعت

    JKCA Money Laundering Case: ڈاکٹر فاروق عبداللہ 2001 سے 2012 تک جے کے سی اے کے صدر رہے۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور ای ڈی کی جانچ میں 2004 اور 2009 کے درمیان مالی بے ضابطگیوں کا پردہ فاش کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Srinagar | Ladakh | New Delhi | Hyderabad | Bangalore
    • Share this:
      JKCA Money Laundering Case: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ہفتہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ سمن جاری ہونے پر فاروق عبداللہ ہفتہ کو عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مقررہ ضمانت کی عرضی دینے کے بعد 50 ہزار روپے کا شیوریٹی بانڈ بھر کر عدالت سے راحت لی۔

      عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 26 ستمبر کو مقرر کی ہے۔ اس دوران عدالت میں فاروق سے سوال کیے جائیں گے۔ انہیں ہفتہ کو سری نگر کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں طلب کیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق کے وکیل اشتیاق احمد خان نے صبح عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ صحت کی خرابی کے باعث پیش نہیں ہوپائے ہیں۔

      عدالت کے زور دینے پر فاروق عبداللہ دوپہر ایک بجے عدالت پہنچے، جہاں انہیں مقررہ ضمانت مل گئی۔ عدالت نے 23 جولائی کو عبداللہ کے خلاف انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ (ای ڈی) کی جانب اُن کے اور دیگر کے خلاف جے کے سی اے منی لانڈرنگ کیس میں دائر ایک شکایت پر سمن جاری کیا تھا۔ ایجنسی نے ڈاکٹر فاروق عبدالہ سے کئی مرتبہ پوچھ تاچھ بھی کی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      آزاد کا کانگریس چھوڑنا جموں وکشمیر میں NC-PDP کے لئے برا اور BJP کے لئے کیوں ہے خوشخبری؟

      یہ بھی پڑھیں:
      Terrorist arrested:دہشت گردوں کے تین مددگار گرینیڈ کے ساتھ گرفتار،پاکستانی پرچم بھی برآمد

      غلام نبی آزادکا BJP میں شامل ہونے سے انکار، جموں وکشمیر میں نئی پارٹی بنانے کا کیا دعویٰ

      ڈاکٹر فاروق عبداللہ 2001 سے 2012 تک جے کے سی اے کے صدر رہے۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور ای ڈی کی جانچ میں 2004 اور 2009 کے درمیان مالی بے ضابطگیوں کا پردہ فاش کیا ہے۔ ای ڈی اس معاملے میں پہلے ہی 21 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد قرق کی جاچکی ہے۔ اس میں عبداللہ کی 11.86 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد بھی شامل ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: