ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: عمر عبداللہ نےکہا- میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کو اکتوبر میں کردوں گا خالی

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون 'گپکار' میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کو رضاکارانہ طور پر اکتوبر کے اواخر تک خالی کرنے اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: عمر عبداللہ نےکہا- میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کو اکتوبر میں کردوں گا خالی
عمر عبداللہ نے کہا- میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کو اکتوبر میں کردوں گا خالی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون 'گپکار' میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کو رضاکارانہ طور پر اکتوبر کے اواخر تک خالی کرنے اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اس سلسلے میں میرے نام کوئی نوٹس جاری نہیں کیا ہے بلکہ میں خود ایسا کر رہا ہوں۔ عمر عبداللہ نے بدھ کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'جموں و کشمیر انتظامیہ کے نام میرا مکتوب۔ میں سری نگر میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کو ماہ اکتوبر کے اواخر تک خالی کروں گا۔


 




یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں سال گزشتہ کی خبروں کہ مجھے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے نوٹس ارسال کی گئی ہے، کے برعکس میں خود ایسا کر رہا ہوں'۔ انہوں نے محکمہ اسٹیٹس و خاطر تواضع کے ایڈمنسٹریٹو سکریٹری کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ کچھ ماہ قبل جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کے اختیارات میں لائی جانی والی تبدیلی کے پیش نظر مجھے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بیٹھے رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، کیونکہ میری سیکورٹی اور دوسرے امور کی الاٹمنٹ کو باقاعدہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ یہ ایک ایسی صورتحال ہے جو نا قابل قبول ہے میں نے آج تک کبھی کسی ایسی سرکاری املاک پر قبضہ نہیں کیا ہے جس کا میں مستحق نہیں تھا۔ انہوں نے مکتوب مزید کہا ہے: 'میں آپ کو مطلع کرتا ہوں کہ میں نے متبادل رہائش گاہ کی تلاش شروع کی ہے۔ لیکن کورونا کے پیش نظر کام طول پکڑ رہا ہے۔ لگتا ہے کہ آٹھ سے دس ہفتوں میں متبادل رہائش گاہ انتظام ہوگا اور میں گپکار روڈ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کو آپ کے سپرد کروں گا'۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 09, 2020 05:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading