ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی سونےکا ماسک بنوانے والے شخص پر تنقید، کہی یہ بڑی بات

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مہاراشٹر کے شہر پونے میں سونے کا ماسک بنوانے والے شخص پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ 'جب ایک انسان کے پاس عقل سے زیادہ پیسے ہوتے ہیں تو اس کے یہی کارنامے ہوتے ہیں'۔

  • Share this:
جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی سونےکا ماسک بنوانے والے شخص پر تنقید، کہی یہ بڑی بات
عمر عبداللہ کی سونےکا ماسک بنوانے والے شخص پر تنقید، کہی یہ بڑی بات۔ فائل فوٹو

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مہاراشٹر کے شہر پونے میں سونے کا ماسک بنوانے والے شخص پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جب ایک انسان کے پاس عقل سے زیادہ پیسے ہوتے ہیں تو اس کے یہی کارنامے ہوتے ہیں'۔ انہوں نے ایک ٹویٹ جس میں کہا گیا تھا کہ 'پونے میں شنکر نامی شخص نے دو لاکھ 90 ہزار روپئے مالیت کا سونے کا ماسک بنوایا ہے' کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: 'جب ایک انسان کے پاس عقل سے زیادہ پیسے ہوتے ہیں تو اس کے یہی کارنامے ہوتے ہیں'۔



رپورٹوں کے مطابق پونے کے رہنے والے شنکر کرادے نامی شخص جسے سونے کے زیورات پہننے کا بے حد شوق ہے، نے سونے کا ماسک بنوایا ہے جس کی قیمت 2.89 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ یہ ایک باریک ماسک ہے جس کے اندر چھوٹے چھوٹے سوراخ ہیں تاکہ سانس آسانی سے لی جا سکے۔

First published: Jul 04, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading