بڑی خبر :فاروق عبداللہ کو ملی راحت، پبلک سفیٹی ایکٹ ہٹایاگیا، جلدہی ہونگے رہا
فاروق عبداللہ: فائل فوٹو
جموں وکشمیر کےاہم سیاسی لیڈران جن میں فاروق عبد اللہ کے بیٹے عمر عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی شامل ہیں ۔ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد زیر حراست ہیں۔
نئی دہلی: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ کو بڑی راحت ملی ہے ۔فاروق عبداللہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد نظربندرکھاگیا تھا۔گذشتہ سال دسمبر میں ، فاروق عبداللہ کی نظربندی میں تین ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔جموں وکشمیر کےاہم سیاسی لیڈران جن میں فاروق عبد اللہ کے بیٹے عمر عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی شامل ہیں ۔ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد زیر حراست ہیں۔اب حکومت نے فاروق عبداللہ پر لگائے گئے پبلک سیفٹی ایکٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیاہے اور انہیں جلدہی رہاکردیاجائیگا
حال ہی میں ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلی کی تحویل میں رکھنے پر کہا تھا کہ وہ خود ان تینوں سابق وزرائے اعلی کی رہائی کے لئے دعا گو ہیں۔ سنگھ نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کی رہائی کے بعد ، تینوں سابق وزیراعلیٰ کشمیر کی معمول پر لانے اور ترقی میں کردار ادا کریں گے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔