உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غلام نبی آزاد کا 13 سال پرانا ویڈیو آیا سامنے، یاد کرکے پارلیمنٹ میں رو پڑے پی مودی اور غلام نبی آزاد

    Ghulam Nabi Azad farewell:

    Ghulam Nabi Azad farewell:

    Ghulam Nabi Azad farewell: کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا (Rajya Sabha) کے رکن غلام نبی آزاد الوداعی تقریب کے موقع پر نہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) بلکہ غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Azad) بھی کچھ لمحوں کیلئے جذباتی ہو گئے اور آنکھ سے آنسو چھلک پڑے۔

    • Share this:
      Ghulam Nabi Azad farewell: کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا (Rajya Sabha)  کے رکن غلام نبی آزاد الوداعی تقریب کے موقع پر نہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) بلکہ غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Azad) بھی کچھ لمحوں کیلئے جذباتی ہو گئے اور آنکھ سے آنسو چھلک پڑے۔ انہوں نے ملک سے ملک سے دہشت گرد کے خاتمے اور کشمیری پنڈتوں کے آشیانوں کو پھر سے آباد کئے جانے کی دعا کی۔ راجیہ سبھا میں اپنی الوداعی تقریر کے دوران غلام نبی آزاد نے اس واقعے کا تفصیلی ذکر کیا جس کی چرچا کرتے ہوئے اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کا گلا آنسوؤں سے بھر آیا تھا۔

      اب اس واقعے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ پی ایم مودی اور آزاد کے ذریعے اس واقعے کا ذکر کئے جاے کے بعد نیوز ایجنسی ANI  نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ یہ ویڈیو 30 جولائی 2007  کا ہے۔ تب جموں۔کشمیر کے سی ایم رہے غلام نبی آزاد نے دہشت گردانہ حملے کے متاثروں سے ملاقات کی تھی۔



      ویڈیو کے شروعاتی حصے میں بھی متاثرین سے ملتے ہوئے آزاد جذباتی ہو گئے تھے۔ وہ اپنی آنکھیں پوچھتے نظر آ رہے ہیں۔
      15 سال پہلے ہوئے ایک دہشت گردانہ حملہ کو یاد کرتے ہوئے غلام نبی آزاد جذباتی بھی ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ دہشت گردی ختم ہوجائے ۔ کشمیری پنڈتوں اور اپنے 41 سالہ پارلیمانی زندگی کو یاد کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا :

      گزر گیا وہ جو چھوٹا سا فسانہ تھا

      پھول تھے ، چمن تھا ، آشیانہ تھا
      نہ پوچھ اجڑے نشیمن کی داستاں

      نہ پوچھ تھے چار دن کے مگر نام آشیانہ تھا

      نیز غلام نبی آزاد نے مزید کہا :

      نہیں یاد آئے گی تو برسوں نہیں آئے گی

      مگر جب یاد آئے گی تو بہت زیادہ آئے گی

      انہوں نے کہا کہ میں سکریٹریٹ کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے چیئرمین کے درمیان تال میل بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ ضروری جانکاریاں بھی ہم تک پہنچائیں ۔

      غلام نبی آزاد نے کہا کہ میں زندگی میں صرف پانچ مرتبہ چیخ کر رویا ۔ اندرا گاندھی ، سنجے گاندھی ، راجیو گاندھی کی موت پر میں چیخ کر رویا ۔ کیونکہ یہ تینوں اموات اچانک ہوئی تھیں ۔ چوتھی مرتبہ میں اس وقت رویا جب سونامی آئی تھی ۔ پانچویں مرتبہ میں اس وقت رویا تھا جب میرے وزیر اعلی بننے کے بعد دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا ۔ بتادیں کہ اسی دہشت گردانہ حملہ کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم بھی جذباتی ہوگئے تھے ۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: