ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیرسمیت پاکستان کے مختلف علاقوں 2 گھنٹوں میں 4 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

جموں وکشمیرمیں پیرکی شب دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں 4.7 سے 5.5 اعشاریہ چارمرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

  • Share this:
جموں وکشمیرسمیت پاکستان کے مختلف علاقوں 2 گھنٹوں میں 4 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے
علامتی تصویر

جموں وکشمیرمیں پیرکی شب دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں 4.7 سے 5.5 اعشاریہ چارمرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیشنل سیسمولوجی سینٹرنے اس کی اطلاع دی ہے۔رات کے 10:42 بجے 4.7 شدت کا پہلا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ چھ منٹ بعد 5.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق،دونوں زلزلے کے جھٹکوں کا مرکززمین سے 10 کلومیٹرکی گہرائی میں واقع تھا۔


اس کے بعد ، رات کے 10:58 بجے 4.6 شدت کا تیسرازلزلہ محسوس کیا گیا اورپھر چوتھا زلزلہ 5.4 کی شدت کے ساتھ رات 11:20 بجے محسوس کیا گیا۔ تیسرا اور چوتھا زلزلہ بالترتیب 36 اور 63 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ اس دوران کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔اس کے علاوہ رات کے 10 بج کر10 منٹ پر جزیرے کے اندمن اور نیکبار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی۔ اہم بات یہ ہے کہ زلزلے کے جھٹکے گزشتہ ماہ بھی جموں و کشمیر میں محسوس کیے گئے تھے۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ماپی گئی۔ زلزلے سے مکانات کی دیواریں لرز گئیں۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


زلزلے جھٹکوں کے دوران مقامی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران ، مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو کچھ وقت گھر سے باہر رہنے کی ہدایت دی تھی۔4.7 سے 5.5 زلزلے کے سبب مکانات کی کھڑکیاں اور دروازے ہلنے لگی۔ زلزلوں کی جھٹکوں کی وجہ سے بہت سے مکانات کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔وہیں دوسری جانب پاکستان میں یکے بعد دیگرے آنے والے تینوں زلزلوں کے جھٹکے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، سکردو، غذر ، سوات ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 40 منٹ کے دوران تین مرتبہ زلزلہ، پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی شدت 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی، تینوں زلزلوں کے مرکز گلگت بلتستان میں تھے ۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر


تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو ملک میں پے درپے چارمرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکے گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق تینوں زلزلوں کا مرکز گلگلت بلتستان تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی شدت 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی جبکہ گہرائی 42 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز مینگورہ سے 256 کلومیٹر دور گلگت بلتستان کا علاقہ تھا ۔
First published: Dec 31, 2019 09:10 AM IST