اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر: وادی میں تازہ برف باری کے بعد جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کئی گھنٹوں تک رہی بند

    جموں و کشمیر: وادی میں تازہ برف باری کے بعد جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کئی گھنٹوں تک رہی بند

    جموں و کشمیر: وادی میں تازہ برف باری کے بعد جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کئی گھنٹوں تک رہی بند

    Jammu and Kashmir News: جمعہ کے روز کشمیر میں تازہ برف باری اور رام بن - بانیہال اسٹریچ پر لگاتار بارشوں کے نتیجے میں دوپہر تک جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند رہی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
    • Share this:
    جموں و کشمیر: وادی میں گزشتہ دنوں سے لگاتار موسمی خرابی کا اثر جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر مرتب ہو رہا ہے اور گزشتہ دنوں میں کئی مرتبہ قومی شاہراہ نمبر 44 ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند ہوئی ۔ جمعہ کے روز کشمیر میں تازہ برف باری اور رام بن - بانیہال اسٹریچ پر لگاتار بارشوں کے نتیجے میں دوپہر تک جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند رہی۔ انتظامیہ نے یہ اقدام قاضی گنڈ بانہال اسٹریچ پر نویگا ٹنل کے آر پار برف باری کی وجہ سے پیدا شدہ پھسلن اور رام بن میں بارشوں کے نتیجے میں چٹانیں کھسکنے کے واقعات کے مدنظر اٹھایا تاکہ مسافروں کی حفاظت کو ممکن بنایا جائے۔

    تاہم موسم میں بہتری آنے کے بعد جوں ہی برف باری اور بارشوں کا سلسلہ تھم گیا تو قومی شاہراہ کو چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کی آوا جاہی کیلئے بحال کر دیا گیا۔ جبکہ بڑی مال بردار گاڑیوں کو صرف جموں سے کشمیر کی جانب چلنے کی اجازت دے دی گئی۔ مال بردار گاڑیوں کی یک طرفہ آمد و رفت سے کشمیر میں آج بھی سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں درماندہ رہیں۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

    ان ڈرائیوروں نے انتظامیہ پر مبینہ لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ درماندہ ہونے کے باوجود بھی ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا ہے جبکہ قومی شاہراہ پر انتظامیہ نے نا ہی شیلٹر شیڈ قائم کئے ہیں اور نا ہی واش رومز جس کی وجہ سے درماندہ مسافروں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

    ڈرائیوروں نے الزام لگایا کہ قومی شاہراہ پر قائم کئے گئے مختلف ٹول پوسٹس کے ذریعے ان سے بھاری ٹول ٹیکس وصولا جاتا ہے اور اس کے باوجود بھی سرکار انہیں کسی قسم کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ڈرائیوروں نے مزید کہا کہ آل ویدر روٹ بنانے کے لیے گزشتہ کئی سال سے قومی شاہراہ پر شدو مد سے کام جاری ہے، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ کام مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، جسکی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: کپوارہ میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان


    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: لائن آف کنٹرول پر المناک حادثہ، جے سی او سمیت تین فوجی جوان جاں بحق



    جبکہ قومی شاہراہ پر فور لیننگ کے کام کو مکمل کرنے کی میعاد کافی بار ختم بھی ہو گئی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: