உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: یوم آزادی کی تقریبات سے پہلے جموں میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

    J&K News: یوم آزادی کی تقریبات سے پہلے جموں میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

    J&K News: یوم آزادی کی تقریبات سے پہلے جموں میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

    Jammu and Kashmir : جموں کے جموں، کٹھوعہ، سانبہ، راجوری، پونچھ، ڈوڈہ ، رامبن، بانیہال، کشتواڑ ، بھدرواہ اور اودھم پور میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔

    • Share this:
    جموں: یوم آزادی کی تقریبات منانے کے سلسلے میں آج جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے پروگراموں کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل ہوئی ۔ جموں کے جموں، کٹھوعہ، سانبہ، راجوری، پونچھ، ڈوڈہ ، رامبن، بانیہال، کشتواڑ ، بھدرواہ اور اودھم پور میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ پندرہ اگست کو منعقد ہونے والی تقریبات کا آج ریہرسل ہوئی ، جس میں سکیورٹی فورسز کی مختلف ٹکڑیوں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں اور علاقائی فنکاروں نے شرکت کی۔ آج کی  ریہرسل میں اعلی حکام بھی شریک ہوئے اور اس موقع پر پریڈ کا معائینہ بھی کیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: IAS افسر شاہ فیصل کی ایڈمنسٹریٹیو سروس میں واپسی، مرکزی حکومت نے دی یہ نئی ذمہ داری


    پریڈ کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل ُمکیش سنگھ بھی موجود رہے۔ پریڈ میں شامل اسکولی بچوں نے نیوز 18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کافی چاہت تھی کہ وہ یوم آزادی کی تقریبات میں حصہ لیں اور اس سال ان کو یہ موقع مل پایا ہے جس کی وجہ سے وہ کافی خوش ہیں۔ ان بچوں نےکہا کہ کہ وہ ملک کی آزادی کی برقراری کے لئے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔ ان بچوں کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے شروع کی گئی ہر گھر ترنگا مہم میں بھی شریک رہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے اور سب تک یہ پیغام پہنچانے کا بھی انہون نےکام کیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں۔کشمیر انتظامیہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے و داغداراہلکاروں کی فہرست کر رہی تیار


    نیوز 18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کو  احسن طریقے سے منانے کیلئے پولیس کی طرف سے معقول حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کی طرف سے ان تقریبات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی عملہ کافی چوکس ہے اور دشمن کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ چیز یا شخص کے بارے میں وقت پر پولیس کو اطلاع دیں۔

    مکیش سنگھ نے کہا کہ پورے جموں خطے میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور مختلف سڑکوں پر ناکے قائم کرکے مشتبہ افراد کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ سرکار نے پہلے ہی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان مقامات کا رخ کرنے سے گریز کریں جو زیادہ بھیڑ بھاڑ والے ہوں۔ یوم آزادی کی اس سال کی تقریبات اسلئے اور بھی اہم مانی جاتی ہیں کیونکہ یہ ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر منعقد ہورہی ہیں اور اس پورے سال قوم نے ٓازادی کا امرت مہوتسو بھی منایا، جس دوران مختلف تقاریب ہوئیں جن میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے جدوجہد ٓازادی کے ان جیالوں کو یا د کیا جنہوں نے ملک کو آزادی دالنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: