سری نگر۔ سری نگر، جموں و کشمیر میں پیر سے 3 روزہ بین الاقوامی سطح کے G-20 ٹورزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر اس گروپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اجلاس کے آغاز سے قبل ہی پاکستان نے اس حوالے سے بہت زیادہ جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا تھا جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔
چین اور پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود دنیا بھر سے تقریباً 61 غیر ملکی مندوبین اجلاس میں شرکت کے لیے سری نگر پہنچ گئے۔ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا آج دوسرا دن ہے۔ پیر کے روز غیر ملکی مندوبین نے بھی جموں و کشمیر کی خوبصورتی کے نظاروں سے بھرپور لطف اٹھایا اور غیر ملکی مہمانوں نے بھی ڈل جھیل میں شکارہ سواری سے لطف اندوز ہوئے۔ اس سیر و تفریح کے دوران ان کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
سفید لباس میں سپنا چھودری نے Cannes 2023میں بکھیرا حسن کا جلوہ، لوگوں نے لئے مزےG20 اجلاس میں شرکت کے لیے مندوبین کی کشمیر آمد، روایتی انداز میں پرتپاک استقبال، سرینگر میں سجاوٹبتادیں کہ سری نگر میں منعقدہ G-20 ٹورزم ورکنگ گروپ میٹنگ میں شرکت کے لیے 29 ممالک کے 61 مندوبین آئے ہیں۔ G20 میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کا ہندوستانی روایت اور ثقافت کے مطابق استقبال کیا گیا۔ ہندوستان کے کشمیر کو سوئٹزرلینڈ، مالدیپ یا کسی اور غیر ملکی سیاحتی مقامات سے کم خوبصورت نہیں سمجھا جا سکتا۔ اس کی خوبصورتی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ G-20 کے مہمان ڈل جھیل میں شکارا کی سیر کے لیے پرجوش ہیں۔
ہندوستان کے جی 20 شیرپا امیتابھ کانت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے قدرتی مناظر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلموں کی شوٹنگ کے لیے کشمیر سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آپ یہاں بڑی تعداد میں فلموں کی شوٹنگ دیکھیں گے۔ کئی ہندوستانی فلموں کی شوٹنگ بیرون ملک ہو رہی ہے۔ لیکن، میں آپ کو بتاتی چلوں کہ پوری دنیا کا سفر کرنے کے بعد فلم کی شوٹنگ اور رومانس کے لیے کشمیر سے بہتر دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔