ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں 200 دہشت گرد موجود، پاکستان کے ناپاک منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائےگا: جنرل کمانڈنگ افسر ڈی پی پانڈے کا بیان

بیرون ممالک میں فایو سٹار ہوٹلوں میں بھیٹے لوگ کشمیری محصوم نوجوانوں کو دہشت گردی کیلے اکسارہے ہیں

  • Share this:
کشمیر میں 200 دہشت گرد موجود، پاکستان کے ناپاک منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائےگا: جنرل کمانڈنگ افسر ڈی پی پانڈے کا بیان
کشمیر میں 200 دہشت گرد موجود، پاکستان کے ناپاک منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائےگا: جنرل کمانڈنگ افسر ڈی پی پانڈے کا بیان

سری نگر: کشمیر میں اس وقت پاکستانی دہشت گرد موجود ہیں، لکین ان کے ناپاک منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ کچھ لوگ دوسرے ممالک میں فائیو اسٹار ہوٹلوں میں بیٹھ کر معصوم کشمیری نوجوانوں کو ملیٹنسی میں شمولیت کیلئے اکسا رہے ہیں جبکہ اپنے بچوں کو بیرون ممالک میں اعلی تعلیم فراہم کرارہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار پندرھویں کور کے جنرل افسر کمانڈنگ ڈے پی پانڈے نے ہندوارہ دورے کے دوران کیا۔

تقریب میں جی او سی کلو فورسز بریگیڈئیر 7 سیکٹر ایس ایس پی کپواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ کمانڈنٹ آئی آرپی غلام جیلانی وانی ایس پی ہندوارہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ، کمانڈنگ افسر اکیس ارار کے علاوہ فوج پولس اور سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

جنرل کمانڈنگ ڈے پی پانڈے کا کہنا تھا کہ اس وقت کشمیر میں تقریباً دو سو ملیٹنٹ موجود ہیں اور معصوم شہروں کا قتل کرکے اپنے آقاوں کو خوش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج حالات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے اور دہشت گردی کو پوری طرح کشمیر میں ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل لائن آف کنٹرول پر اس پار دہشت گرد بھیجنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن سرحدوں پر تعینات فوج تمام حرکتوں پر سخت نگاہ رکھے ہوئے ہے اور دہشت گردوں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنادیاجائے گا۔

جنرل کمانڈنگ ڈے پی پانڈے کا کہنا تھا کہ اس وقت کشمیر میں تقریباً دو سو ملیٹنٹ موجود ہیں اور معصوم شہروں کا قتل کرکے اپنے آقاوں کو خوش کر رہے ہیں۔
جنرل کمانڈنگ ڈے پی پانڈے کا کہنا تھا کہ اس وقت کشمیر میں تقریباً دو سو ملیٹنٹ موجود ہیں اور معصوم شہروں کا قتل کرکے اپنے آقاوں کو خوش کر رہے ہیں۔

جنرل افسر کمانڈنگ نے آرمی گوڈ ویل اسکول بڈکوٹ ہندوارہ میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں آرمی گوڈویل اسکول کا نام شہید کرنل آشوتوس کے نام پر رکھا گیا۔ آشوتوش ہندوارہ میں ایک تصادم میں شہید ہوگئے تھے۔ تقریب میں جی او سی کلو فورسز بریگیڈئیر 7 سیکٹر ایس ایس پی کپواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ کمانڈنٹ آئی آرپی غلام جیلانی وانی ایس پی ہندوارہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ، کمانڈنگ افسر اکیس ارار کے علاوہ فوج پولس اور سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ  تمدنی پروگرام پیش کیا۔ تقریب میں شہید ہوئے کرنل آشوتوش کی اہلیہ اور بچی نے ویڈیو کال کے ذریعہ تقریب میں براہ راست بات کی اور آج کے دن پر فخر محسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے شہید کرنل آشوتوش ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں رہیں گے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 25, 2021 12:46 PM IST