جموں و کشمیر : غلام نبی آزاد نے سیاسی پارٹیوں پر سادھا نشانہ، لگایا یہ بڑا الزام
جموں و کشمیر : غلام نبی آزاد نے سیاسی پارٹیوں پر سادھا نشانہ، لگایا یہ بڑا الزام ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔
Ghulam Nabi Azad News: ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کبھی دھوکہ نہیں کریں گے۔
شوپیاں : ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کبھی دھوکہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آتے ہیں تو وہ جموں و کمشمیر میں ترقی لانے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے تین شفٹوں میں کام کو یقینی بنائیں گے، جیسا انہوں نے پہلے اپنے دور اقتدار میں کیا تھا۔ انہوں نے باقی سیاسی پارٹیوں پر الزام لگایا کہ ان سبھی پارٹیوں نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور لوگوں سے کئے گئے وعدے کبھی پورے نہیں کئے۔ شوپیاں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ ماضی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ مقامی ممبران اسمبلی اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں جاکر لوگوں سے جھوٹے وعدے کرکے ووٹ حاصل کرتے آئے ہیں اور اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کی بھلائی کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ان کے ہاتھ مظبوط بنائیں تاکہ جموں و کشمیر کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی صورت میں لوگوں کی مشکلات دور کرنے کا کام کرے گی اور پارٹی لیڈران کو یہ واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیرکے عوام کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کے لئے کام کرے گی۔
اس موقع پر غلام نبی آزاد نے اپنے جموں و کشمیر کے ماضی کے دور اقتدار میں حاصل کی گئی ترقی اور عملائے گئے پروجیکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یو ٹی کے ہر ضلع کی یکساں ترقی کے لئے کام کیا اور ہر ضلع میں بنیادی سہولیات کو مستحکم بنانے کے کام انجام دئے۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں ایک واحد ممبر تھے جنہوں نے دفعہ تین سو ستر کو منسوخ کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ جموں و کشمیر کے دیگر پارلیمنٹ ممبران نے اس وقت خاموشی اختیار کی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔